نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز نئے وزیراعظم دفتر (پی ایم او) ’سیوا تیرتھ‘ کا افتتاح کیا۔ افتتاح کے فوراً بعد انہوں نے اپنے پہلے سرکاری فیصلوں میں خدمت خلق کو ترجیح دیتے ہوئے خواتین، نوجوانوں، کسانوں اور کمزور طبقات سے متعلق اہم فائلوں پر دستخط کیے۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ نئے دفتر سے کیے گئے ابتدائی فیصلوں کا مقصد معاشرے کے ہر طبقے کو بااختیار بنانا اور فلاحی اقدامات کو وسعت دینا ہے۔ منظور شدہ چار بڑے منصوبوں کا براہِ راست فائدہ لکھپتی دیدیوں، کسانوں اور نوجوان کاروباری افراد کو پہنچے گا۔
پی ایم ریلیف اسکیم کی منظوری
وزیراعظم نے پی ایم ریلیف اسکیم کے آغاز کو منظوری دی، جس کے تحت حادثات کے متاثرین کو 1.5 لاکھ روپے تک کی کیش لیس طبی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد بروقت علاج کو یقینی بنانا اور ہنگامی حالات میں قیمتی جانوں کا تحفظ کرنا ہے۔ مرکزی حکومت پہلے ہی 3 کروڑ لکھپتی دیدیوں کا ہدف مقررہ مدت سے قبل حاصل کر چکی ہے۔ اب وزیرِ اعظم نے مارچ 2029 تک یہ تعداد بڑھا کر 6 کروڑ کرنے کا نیا ہدف مقرر کیا ہے، جس سے خواتین کی معاشی خودمختاری کو مزید تقویت ملے گی۔
زرعی بنیادی ڈھانچہ فنڈ میں بڑا اضافہ
زرعی شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے ایگریکلچر انفراسٹرکچر فنڈ کی رقم کو 1 لاکھ کروڑ روپے سے بڑھا کر 2 لاکھ کروڑ روپے کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ اس فیصلے سے زرعی ویلیو چین کو تقویت ملے گی اور کسانوں کو بہتر سہولتیں میسر آئیں گی۔ نوجوانوں میں جدت اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے وزیرِ اعظم نے 10 ہزار کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ ’اسٹارٹ اپ انڈیا – فنڈ آف فنڈز 2.0‘ کی منظوری دی۔ یہ اقدام خاص طور پر ڈیپ ٹیکنالوجی، جدید مینوفیکچرنگ اور نئی اختراعات کے میدان میں اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔
سوشل میڈیا پر وزیراعظم کا پیغام
وزیراعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’’بھارت کے عوام کی خدمت کے عزم اور ’ناگرک دیوو بَھو‘ کے جذبے سے سرشار ’سیوا تیرتھ‘ ملک کے نام وقف ہے۔ یہ ادارہ فرض شناسی، ہمدردی اور ’انڈیا فرسٹ‘ کے اصولوں کا روشن نشان بنے گا اور آنے والی نسلوں کو بے لوث خدمت کی راہ پر چلنے کی ترغیب دے گا۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو۔
ایشین گیمز 2026 کے دوسرے دن ہندوستان نے دو تمغے اپنے نام کیے تھے۔ 10…
دوسری جانب سری لنکا نے سیمی فائنل میں پاکستان کو 8 وکٹ سے شکست دے…
فروری 2026 میں سرحد پر بڑھتی کشیدگی کے بعد افغان طالبان فورسز نے پاکستانی فوجی…
بتایا جا رہا ہے کہ آئی آئی ٹی ممبئی کیمپس میں گزشتہ تقریباً 7 ماہ…
ہگلی میں کانگریس کے ساتھ اتحاد کے سوال پر ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ کلیان…
تفتیش کے مطابق سیا اور چیتن اکتوبر 2025 سے مسلسل ایک دوسرے کے رابطے میں…