قومی

PM Modi Chennai Visit: وزیر اعظم مودی کا چنئی اور پڈوچیری دورہ، سکیورٹی کے پیش نظر چنئی شہر کو قلعے میں تبدیل کردیا گیا

نئی دہلی: نریندر مودی جمعہ کو چنئی پہنچیں گے، جہاں سے وہ اپنے دو روزہ انتخابی دورے کا آغاز کریں گے۔ تامل ناڈو میں 23 اپریل کو ہونے والے انتخابات اور پڈوچیری میں 9 اپریل کو ہونے والی ووٹنگ کے پیش نظر وزیر اعظم کا یہ دورہ انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ سکیورٹی کے پیش نظر چنئی شہر کو قلعے میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔پروگرام کے مطابق وزیر اعظم مودی جمعہ کو تقریباً 3:20 بجے چنئی ایئرپورٹ پہنچیں گے، جہاں سے وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے سیدھے پڈوچیری روانہ ہوں گے۔ وہاں وہ شام کے وقت ایک بڑی عوامی ریلی سے خطاب کریں گے۔ پڈوچیری سے واپسی کے بعد وزیر اعظم چنئی کے گِنڈی علاقے میں واقع ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام کریں گے، جہاں وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ انتخابی حکمت عملی اور بوتھ مینجمنٹ پر اہم میٹنگ کریں گے۔

دورے کے دوسرے دن ہفتہ کو وزیر اعظم مودی پارٹی کارکنان سے ملاقات کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق وہ مائیلاپور یا ٹی نگر جیسے علاقوں میں روڈ شو بھی کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد وزیر اعظم کیرالہ کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔وزیر اعظم  مودی کی سکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے چنئی پولیس نے شہر بھر میں کثیر سطحی حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔ تین ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ حساس مقامات پر سخت نگرانی رکھی جا رہی ہے۔ چنئی ایئرپورٹ، گوئِنڈی اورمینمباکم کے علاقوں کو ریڈ زون قرار دے دیا گیا ہے۔ ان علاقوں میں ڈرون، ریموٹ کنٹرول مائیکرو لائٹ ایئرکرافٹ اور ہاٹ ایئر بیلون اڑانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔وزیر اعظم کے قافلے کے راستوں پر ٹریفک میں بھی تبدیلی کی گئی ہے اور عوام سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق انتخابی مہم کے آخری مرحلے میں وزیر اعظم کی موجودگی کارکنان میں نیا جوش پیدا کرے گی، جبکہ پڈوچیری میں ہونے والی ریلی کو انتخابی لحاظ سے فیصلہ کن سمجھا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Amit Shah Punjab Visit: منشیات کے بحران اور انتخابی تیاریوں کے درمیان امت شاہ 20 اکتوبر کو پنجاب کا کریں گے دورہ

منشیات کی اسمگلنگ، منظم جرائم اور آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے درمیان مرکزی وزیر…

44 minutes ago

Gwalior Tragedy: گوالیار حادثہ: شیٹلا ماتا مندر کے قریب ٹرک کی زد میں آکر 14 افراد ہلاک، امت شاہ نے تعزیت کا کیا اظہار

مدھیہ پردیش کے گوالیار میں شیٹلا ماتا مندر کے قریب ٹرک کی زد میں آکر…

1 hour ago

Neha Bora Controversy: نیہا بورا، عمر خالد اور بنگلہ دیش کا کیا تعلق ہے؟ احتجاج کے درمیان کیسے گھریں آئیسا کی صدر

جے این یو میں آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی صدر نیہا بورا کے عمر…

2 hours ago