قومی

Gautam Adani visits Ram Temple with family: ہنومان جینتی کے موقع پر گوتم اڈانی کی ایودھیا آمد،رام مندر کو بھارت کی ثقافت، اتحاد اور خود اعتمادی کی علامت قرار دیا

نئی دہلی : گوتم اڈانی نے جمعرات کو اپنی فیملی کے ساتھ رام مندر  یودھیا کا دورہ کیا اور بھگوان رام للا کے درشن کر کے خصوصی پوجا ادا کی۔ معروف صنعت کار نے مندر کو بھارت کی ثقافت، اتحاد اور خود اعتمادی کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں آنا ان کے لیے ایک جذباتی اور فخر کا لمحہ ہے۔اڈانی گروپ کے چیئرمین اپنی اہلیہ پریتی  اور بیٹے کرن اڈانی کے ساتھ ایودھیا پہنچے۔ اڈانی خاندان نے مندر میں مذہبی رسومات میں حصہ لیا اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی۔ یہ دورہ ہنومان جینتی کے موقع پر ہوا، جس دن بھگوان ہنومان کی پیدائش کی خوشی میں ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے گوتم اڈانی نے کہا کہ “میرے اور میرے خاندان کے لیے شری رام مندر کا دورہ ایک یادگار لمحہ ہے۔ یہ مندر صرف عقیدت کا مرکز نہیں بلکہ بھارت کی ثقافت، اتحاد اور خود اعتمادی کی علامت بھی ہے۔” انہوں نے دعا کی کہ بھگوان شری رام کی کرپا ملک پر بنی رہے اور بھارت ترقی کی راہ پر مسلسل آگے بڑھتا رہے۔گوتم اڈانی نے اس موقع پر اڈانی فاؤنڈیشن کی جانب سے ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنے کی کوششوں کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے اس دور میں گرکل (گروکل) نظام کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے، کیونکہ یہ بھارت کی قدیم روایات کو زندہ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اڈانی فاؤنڈیشن اس سمت میں مسلسل کام کر رہی ہے اور روایات کو محفوظ رکھنے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

اس سے قبل گوتم اڈانی Maharishi Valmiki International Airport پہنچے، جہاں ان کا استقبال کیا گیا۔ بعد ازاں شری رام جنم بھومی تیرتھ ٹرسٹ کے سینئر عہدیداران نے انہیں مندر کمپلیکس کا دورہ کرایا۔ ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائےنے بھی گوتم اڈانی کو مندر کی شاندار تعمیر، عظمت اور تاریخی اہمیت سے آگاہ کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گوتم اڈانی نے ہنومان جینتی کے موقع پر مندر کمپلیکس میں خصوصی ہنومان پرچم کی تنصیب کی تقریب میں شرکت بھی کی۔ ہنومان جینتی کے موقع پر عقیدت مند بھگوان ہنومان کی پوجا کرتے ہیں اور ان سے طاقت، وفاداری اور کامیابی کی پرارتھنا کی ۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Global Protests: دنیا بھر میں کیوں بھڑک رہا ہے عوامی غصہ؟ فرانس سے امریکہ تک سڑکوں پر اترے لوگ

عالمی سطح پر مہنگائی، بے روزگاری، رہائش کے بحران اور تعلیم سے متعلق مسائل کے…

41 minutes ago

Amit Shah Punjab Visit: منشیات کے بحران اور انتخابی تیاریوں کے درمیان امت شاہ 20 اکتوبر کو پنجاب کا کریں گے دورہ

منشیات کی اسمگلنگ، منظم جرائم اور آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے درمیان مرکزی وزیر…

2 hours ago