قومی

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم نریندر مودی کا مہاراشٹر ڈے پر خط، دیویندر فڑنویس کو دی مبارکباد

نئی دہلی: نریندر مودی نے مہاراشٹر ڈے کے موقع پر ریاست کے عوام کے نام خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ دیویندرفڑنویس کو خط لکھا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں مہاراشٹر کو ملک کی تاریخ، ثقافت اور اقتصادی ترقی کا اہم ستون قرار دیا۔اپنے خط میں وزیر اعظم  مودی نے کہا کہ مہاراشٹر ایک ایسی سرزمین ہے جہاں شجاعت، بھکتی، سماجی اصلاح اور قوم کی تعمیر کی روایات ایک ساتھ نظر آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کونکن کے ساحلوں سے لے کر سہیا دری کی پہاڑیوں تک یہ علاقہ ہمیشہ بہادری اور جدوجہد کی داستانوں سے بھرا رہا ہے۔نریندر مودی نے مہاراشٹر کو بھارت کی تہذیب اور ثقافت کی مضبوط بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ریاست ترقی اور سماجی ہم آہنگی کی بہترین مثال ہے۔ انہوں نے چھتر پتی شیواجی مہاراج کے “سوراج” کے نظریے کو آج بھی اچھی حکمرانی اور قومی فخر کی تحریک قرار دیا۔ اس کے ساتھ ہی ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے خیالات کو جمہوریت کی مضبوط بنیاد بتایا۔

وزیر اعظم مودی نے لوک مانیہ تلک، ویر ساورکر اور سنت روایتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان عظیم شخصیات نے مہاراشٹر کی روح کو تشکیل دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ سال مہاراشٹر کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ کئی تاریخی شخصیات اور واقعات کی یاد اس سے جڑی ہوئی ہے، جنہوں نے ریاست کو سماجی انصاف اور مساوات کی راہ پر آگے بڑھایا۔وزیر اعظم مودی نے مہاراشٹر کو ملک کی اقتصادی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے کہا کہ صنعت، مالیات، اسٹارٹ اپ اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں ریاست نے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 2025-2026 میں ریلوے منصوبوں کے لیے 24 ہزار کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جو ایک ریکارڈ ہے۔انہوں نے نوی ممبئی ائیر پورٹ ، ممبئی میٹرو کی توسیع اور وادھاون بندرگاہ جیسے بڑے منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات ریاست کی ترقی کو نئی سمت دے رہے ہیں۔

وزیر اعظم  مودی نے مزید کہا کہ گڑچیرولی، امراؤتی، دھولے اور نندوربار جیسے علاقے بھی اب سرمایہ کاری کے نئے مراکز بن رہے ہیں اور وہاں ترقی کی نئی داستان لکھی جا رہی ہے۔ انہوں نے مراٹھی زبان کو کلاسیکی زبان کا درجہ ملنے اور مراٹھا قلعوں کے یونیسکو میں شامل ہونے کو بھی ریاست کے لیے باعث فخر قرار دیا۔آخر میں نریندر مودی نے مہاراشٹر کے کسانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کوآپریٹو تحریک اور زرعی شعبے میں ان کی خدمات پورے ملک کے لیے مثال ہیں۔ انہوں نے آنے والے کمبھ میلے اور ترمبکیشور ترقیاتی منصوبوں کا بھی ذکر کیا اور ریاست کی مسلسل ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

3 hours ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

3 hours ago