قومی

PM Modi wishes Pema Khandu on his birthday:وزیراعظم مودی نے پیما کھانڈو کو دی سالگرہ کی مبارکباد، کہا-اروناچل کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جا رہے ہیں

نئی دہلی: اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ پیما کھانڈو کی آج 21 اگست کو سالگرہ کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی سمیت کئی مرکزی وزرا اور مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے انہیں مبارکباد دی۔ پیما کھانڈو نے وزیر اعظم مودی سمیت تمام لیڈروں کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرکے پیما کھانڈو کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ کھانڈو اروناچل پردیش کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جانے والی متعدد اسکیموں میں آگے رہ کر کام کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے ان کی اچھی صحت اور طویل عمر کی دعا بھی کی۔ پیما کھانڈو نے وزیر اعظم کی مبارکباد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی حمایت اور حوصلہ افزائی ان کے لیے بہت معنی رکھتی ہے۔ اس سے اروناچل پردیش کے عوام کی ایمانداری اور پوری لگن کے ساتھ خدمت کرنے کا ان کا عزم مزید مضبوط ہوتا ہے۔

کئی لیڈروں نے بھی دی سالگرہ کی مبارکباد

مرکزی وزرا نتن گڈکری اور شیوراج سنگھ چوہان نے بھی پیما کھانڈو کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ دونوں لیڈروں نے ان کی صحت، خوشی اور طویل زندگی کی خواہش کی۔ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس، دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا اور راجستھان کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما نے بھی پیما کھانڈو کو مبارکباد دی۔ ان لیڈروں نے ان کی اچھی صحت کے ساتھ اروناچل پردیش کی ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ہمنت بسوا سرما نے پیما کھانڈو کو اپنا دوست بتایا

آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنت بسوا سرما نے پیما کھانڈو کو اپنا دوست قرار دیتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ کھانڈو کی قیادت میں اروناچل پردیش امن، ترقی اور پیش رفت کی سمت میں مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔ واضح رہے کہ پیما کھانڈو کی پیدائش 21 اگست 1979 کو اروناچل پردیش کے تواَنگ ضلع کے گیانگکھر گاؤں میں ہوئی تھی۔ سالگرہ کے موقع پر انہیں وزیر اعظم سمیت مختلف سیاسی لیڈروں کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات موصول ہوئیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abdul Awwal

Recent Posts

IVY Bhojpuri Music Awards 2026: بھوجپوری موسیقی کے مہاکمبھ کا آغاز! پٹنہ میں پون سنگھ سے لے کر منوج تیواری تک دکھائیں گے جلوہ

پٹنہ کے باپو آڈیٹوریم میں 26 اکتوبر کو IVY بھوجپوری میوزک ایوارڈز 2026 کا انعقاد…

4 hours ago

Shiva Sharma Murder Case: شردھا دوبے کی اب جیل میں گزرے گی رات، عدالت نے تینوں ملزمین کو 10 دن کی عدالتی تحویل میں بھیجا

پولیس نے حضرت گنج تھانے میں شردھا دوبے سے تقریباً 6 گھنٹے تک پوچھ گچھ…

6 hours ago