قومی

PM Modi extends wishes on Navroz: وزیراعظم نریندر مودی نے نو روز کے موقع پر پیش کیں نیک خواہشات، صدر دروپدی مرمو نے بھی دی مبارکباد

وزیراعظم نریندر مودی نے نو روز (پارسی نیو ایئر) کے موقع پر نیک خواہشات پیش کیں۔ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا: ’’پارسی نئے سال کے آغاز پر نیک تمنائیں! ہم سب پارسی برادری کی ملک کے لیے ناقابلِ فراموش خدمات پر فخر کرتے ہیں۔ یہ سال سب کے لیے خوشی، خوشحالی اور اچھی صحت لائے۔ نو روز مبارک!‘‘

صدر مرمو کی مبارکباد

صدر دروپدی مرمو نے بھی نو روز کے موقع پر اپنے شہریوں خصوصاً پارسی بھائی بہنوں کو مبارکباد پیش کی۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا: ’’نو روز امید، خوشحالی اور تجدید کی علامت ہے۔ یہ اہم تہوار نہ صرف پارسی برادری کی ثقافتی وراثت کو اجاگر کرتا ہے بلکہ ان کی خدمتِ خلق اور قومی ترقی میں کردار کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔‘‘

نو روز کی اہمیت اور تاریخی پس منظر

نو روز کو بہار کے آغاز اور فطرت کی تجدید کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ فارسی زبان میں ’’نو‘‘ کا مطلب نیا اور ’’روز‘‘ کا مطلب دن ہے، یعنی نیا دن۔ یہ تہوار اس دور سے منسوب ہے جب ایران (فارس) میں زرتشتی مذہب کی بنیاد رکھی گئی، جو دنیا کے قدیم ترین مذاہب میں سے ایک ہے۔ اسلام کے ساتویں صدی میں پھیلنے سے قبل یہ خطے کا سب سے اہم مذہب مانا جاتا تھا۔

پارسی برادری کے جشن کی روایات

پارسی برادری نو روز کو نہایت عقیدت اور جوش وخرورش سے مناتی ہے۔ گھروں کو پھولوں کے ہار سے سجایا جاتا ہے، نئے کپڑے پہنے جاتے ہیں اور زرتشتی آتش کدوں میں جا کر عبادت کی جاتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

INDIA bloc Protest March Against EC: الیکشن کمیشن کے خلاف انڈیا اتحاد کا احتجاجی مارچ، گیانیش کمار کو ہٹانے کا مطالبہ

احتجاج کے دوران انڈیا اتحاد کے لیڈران نے الیکشن کمیشن پر ووٹر لسٹ میں گڑبڑی…

1 minute ago

Jantar Mantar Protest: صحافیوں کے لیے دہلی پولیس کی گائیڈ لائن، یوزر بولے- پہلے خود اپنی نیم پلیٹ لگائیے

دہلی پولیس نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس کے…

34 minutes ago

Adani Power: اڈانی پاور اور ڈروک گرین پاور بھوٹان میں 770 میگاواٹ کا ہائیڈرو پاور منصوبہ قائم کریں گے

یہ ہائیڈرو پاور منصوبہ وسطی بھوٹان کے جھیمگانگ ضلع میں چامکھرچھو دریا پر قائم کیا…

2 hours ago