وزیر اعظم نریندر مودی 3 اپریل سے 6 اپریل تک سرکاری دورے پر تھائی لینڈ اور سری لنکا جائیں گے۔ تھائی وزیر اعظم پیتونگتارن شیناواترا کی دعوت پر وزیر اعظم مودی چھٹی BIMSTEC چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے 3-4 اپریل تک بنکاک کا دورہ کریں گے۔ 4 اپریل کو منعقد ہونے والی اس چوٹی کانفرنس کی میزبانی BIMSTEC کا موجودہ سربراہ تھائی لینڈ کر رہا ہے۔ یہ وزیر اعظم مودی کا تھائی لینڈ کا تیسرا دورہ ہوگا۔
BIMSTEC چوٹی کانفرنس میں شریک ہوں گے وزیر اعظم
یہ اجلاس 2018 میں نیپال میں منعقدہ چوتھی BIMSTEC چوٹی کانفرنس کے بعد پہلی مرتبہ اس میں شامل رہنما ایک ساتھ بیٹھیں گے، کیوں کہ پانچویں BIMSTEC چوٹی کانفرنس کا انعقاد سری لنکا کی سربراہی میں ورچوئلی کیا گیا تھا۔ وزیر اعظم کے تھائی لینڈ دورے کا اعلان کرتے ہوئے وزارت خارجہ نے کہا ’’توقع ہے کہ اس چوٹی کانفرنس کے دوران شریک رہنما BIMSTEC تعاون کو مزید تقویت دینے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کریں گے۔‘‘
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’بھارت علاقائی تعاون اور شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے BIMSTEC میں کئی اقدامات کر رہا ہے، جس میں سلامتی کو بڑھانا، تجارت، سرمایہ کاری کو آسان بنانا، فزیکل، بحری، ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کا قیام، خوراک، توانائی، آب و ہوا اور انسانی سلامتی میں تعاون، صلاحیت کی تعمیر اور مہارت کی ترقی اور لوگوں کے درمیان تعلقات کو بڑھانا شامل ہے۔‘‘
اس دوران وزیر اعظم مودی شیناواترا سے کریں گے ملاقات
دریں اثنا دو طرفہ محاذ پر وزیر اعظم مودی 3 اپریل کو وزیر اعظم شیناوترا سے ملاقات کریں گے۔ میٹنگ میں دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تعاون کا جائزہ لیا جائے گا اور مستقبل کی شراکت داری پر بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ ہندوستان اور تھائی لینڈ کے درمیان مضبوط تہذیبی تعلقات ہیں، جو دونوں ممالک کی سمندری قربت کے سبب مزید مضبوط ہوئے ہیں۔
تھائی لینڈ کے بعد سری لنکا جائیں گے وزیر اعظم
تھائی لینڈ کے دورے کے بعد وزیر اعظم مودی سری لنکا کے صدر انورا کمارا دسانائیکے کی دعوت پر 4-6 اپریل تک سری لنکا کا سرکاری دورہ کریں گے۔ اس دوران وہ سری لنکائی صدر سے اعلیٰ سطحی بات چیت کے علاوہ سینئر معززین اور سیاسی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔ وہ ہندوستانی تعاون سے چلنے والے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنے انورادھا پور بھی جائیں گے۔ وزیراعظم مودی نے آخری بار 2019 میں سری لنکا کا دورہ کیا تھا۔ اس سے قبل سری لنکا کے صدر دسانائیکے نے عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے سرکاری غیر ملکی دورے کے لیے ہندوستان کا انتخاب کیا تھا، جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط باہمی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
پیر کی رات ایودھیا اور اتر پردیش کے کئی دیگر اضلاع میں دھمکی آمیز ای…
کے کے آر کے کپتان اجنکیا رہانے نے کہا کہ ہم اس وکٹ پر پہلے…
جمعیۃ علماء ہند کے صدر نے میٹنگ میں بتایا کہ جمعیۃ علماء ہند نے وقف…
بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے بیٹے نشانت کمار کے سیاست میں آنے کو…
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ وقف قانون میں…
اس انوکھے گاؤں کا نام ’لونگوا‘ ہے جس کا ایک حصہ میانمار میں ہے تو…