قومی

PM Modi will inaugurates ESTI Conclave: وزیر اعظم مودی ایمرجنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انوویشن کانکلیو 2025 کا کریں گے افتتاح

وزیر اعظم نریندر مودی پیر کے روز ایک لاکھ کروڑ روپے کی ریسرچ، ڈیولپمنٹ اینڈ انوویشن (آر ڈی آئی) اسکیم کا آغاز کریں گے۔اس موقع پر وزیر اعظم مودی قومی دارالحکومت میں واقع بھارت منڈپم میں ایمرجنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انوویشن کانکلیو (ای ایس ٹی آئی سی) 2025 کا افتتاح کریں گے اور عوام سے خطاب کریں گے۔ آر ڈی آئی اسکیم کا مقصد ملک میں نجی شعبے کی قیادت میں تحقیق اور ترقی کے نظام کو فروغ دینا ہے۔

اہم موضوعاتی شعبوں پر غور و خوض

ای ایس ٹی آئی سی 2025  کانکلیو 3 سے 5 نومبر کے درمیان منعقد کیا جائے گا، جس میں تعلیمی اداروں، تحقیقی تنظیموں، صنعت اور حکومت کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ نوبیل انعام یافتہ، سائنس دان، موجد اور پالیسی ساز شریک ہوں گے۔ وزیر اعظم کے دفتر کے بیان کے مطابق، کانکلیو میں ہونے والی گفتگو 11 اہم موضوعاتی شعبوں پر مرکوز ہوگی، جن میں جدید مٹیریل اور مینوفیکچرنگ، مصنوعی ذہانت، بایو مینوفیکچرنگ، بلیو اکانومی، ڈیجیٹل کمیونیکیشن، الیکٹرانکس اور سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ، ابھرتی ہوئی زرعی ٹیکنالوجی، توانائی، ماحولیات و موسمیات، صحت و طبی ٹیکنالوجی، کوانٹم سائنس و ٹیکنالوجی اور خلائی ٹیکنالوجی شامل ہیں۔

صنعت و شراکت داروں کے ساتھ رابطے کا پلیٹ فارم

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ای ایس ٹی آئی سی 2025 میں ممتاز سائنس دانوں کے پینل مباحثے، پیشکشیں اور ٹیکنالوجی نمائشیں ہوں گی، جو بھارت کے سائنس و ٹیکنالوجی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے محققین، صنعت اور نوجوان انوویٹرز کے درمیان تعاون کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کریں گی۔مرکزی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے مطابق، ای ایس ٹی آئی سی 2025 نوجوان انوویٹرز ، اسٹارٹ اپس اور محققین کے لیے نئے حل پیش کرنے، رہنمائی حاصل کرنے اور صنعت و شراکت داروں سے جڑنے کا ایک بہترین موقع ہے۔ ای ایس ٹی آئی سی 2025 کو ایک نتیجہ خیز پلیٹ فارم کے طور پر تیار کیا گیا ہے جو محققین، صنعت کاروں، کاروباریوں اور مالیاتی اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دیتا ہے اور تمام شراکت داروں کے کردار کو مزید مضبوط بناتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

HM Amit Shah Hurugram Visit: گروگرام میں امت شاہ کی ریلی سے پہلے لیزر ویلی گراؤنڈ پہنچے بی جے پی لیڈر، سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کا لیا جائزہ

گروگرام کے مہارانا پرتاپ سُورن جینتی اُدیان، یعنی لیزر ویلی گراؤنڈ میں 7 اکتوبر کو…

56 minutes ago

Gurugram Seva Jyoti Yatra: گروگرام میں 7 اکتوبر کو ’سیوا جیوتی یاترا‘، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ہوں گے مہمان خصوصی

ملک بھر میں جاری ’سیوا سنکلپ ابھیان‘ کے تحت 7 اکتوبر کو ہریانہ کے گروگرام…

2 hours ago