قومی

PM Modi enjoys Girmitiya song Ganga Maiya: پی ایم مودی نے دیکھی گِرمٹیہ گیت ‘گنگا مَیّا’ کی پیشکش، وزیر اعظم نے بتایا خوش کن اور جذباتی تجربہ

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی جنوبی افریقہ کے تین روزہ دورے کا آغاز کرتے ہوئے جمعہ کو جوہانسبرگ پہنچے۔ یہاں ان کا پرتپاک اور شاندار استقبال کیا گیا۔ وہ جنوبی افریقہ کے زیر اہتمام G-20 لیڈرز سمٹ میں شرکت کریں گے۔ وہیں، جوہانسبرگ میں منعقد ایک پروگرام کے دوران  پی ایم مودی نے جنوبی افریقی گِرمٹیہ گیت ‘گنگا مَیّا’ کی پیشکش دیکھی، جس سے وہی کافی لطف اندوز ہوئے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’میری لیے یہ ایک نہایت خوش کن اور جذباتی تجربہ تھا کہ میں نے جوہانسبرگ میں جنوبی افریقی گِرمٹیہ گیت ‘گنگا مَیّا’ کی پیشکش دیکھی۔ اس پرفارمنس کی ایک اور خاص بات یہ تھی کہ یہ گیت تمل زبان میں بھی پیش کیا گیا! یہ گانا اُن لوگوں کی امید اور اُن کے اٹوٹ حوصلے کی علامت ہے جو بہت برس پہلے یہاں آئے تھے۔ انہوں نے سفر کے دوران بے شمار مشکلات کا سامنا کیا، لیکن وہ رکے نہیں۔ انہوں نے گیتوں اور دعاؤں کے ذریعے اپنے دلوں میں بھارت کو زندہ رکھا۔ اسی لیے یہ دیکھ کر بے حد قابلِ تعریف ہے کہ یہ ثقافتی رشتہ آج بھی اسی جوش و جذبے کے ساتھ قائم ہے۔

 

اس سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی جب جوہانسبرگ کے ایک ہوٹل پہنچے تو ہندوستانی برادری کے افراد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ پر لکھا، ’’میں جوہانسبرگ میں ہندوستانی کمیونٹی کے پرتپاک استقبال سے بہت خوش ہوں۔ یہ محبت ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان لازوال رشتے کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ تعلقات، جو تاریخ میں جڑے ہوئے ہیں اور مشترکہ اقدار سے مضبوط ہوتے جا رہے ہیں۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Bigg Boss 20: بگ باس 20 سے باہر آتے ہی قاضی کی فین ہوئیں ایشا رِکھی، سابق شوہر بادشاہ سے تعلق پر بھی کی بات

سابق شوہر اور ریپر بادشاہ کے ساتھ اپنا نام جوڑے جانے اور اپنی عوامی شبیہ…

5 minutes ago

Gandhi Jayanti: مہاتما گاندھی کے نظریات نے پوری دنیا کو کیامتاثر، وزیراعظم مودی نے راج گھاٹ پرباپو کوگلہائےعقیدت کیا پیش

وزیر اعظم نریندر مودی نے مزید کہا، ’’میرا ماننا ہے کہ جب تک انسانیت کے…

55 minutes ago

Gandhi Jayanti Meaning: گاندھی ہونے کا مطلب 1920 میں واپس جانا نہیں، 2027 کے چیلنجز کا اخلاقی حوصلے سے سامنا کرنا ہے

گاندھی جینتی پر جانیے کہ آج کے دور میں گاندھی وادی ہونے کا اصل مطلب…

1 hour ago