نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ایک مضبوط اور متحد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) تمل ناڈو کے عوام کی ترجیح بن چکا ہے، جبکہ دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) بدعنوانی اور خاندانی سیاست کی علامت بن چکی ہے۔ وزیراعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں کہا: ’’مضبوط اور متحد این ڈی اے تمل ناڈو کی پہلی پسند ہے۔ عوام اچھی حکمرانی چاہتے ہیں، نہ کہ ڈی ایم کے کی بدعنوانی اور خاندانی سیاست۔‘‘ انہوں نے یہ بات تمل ناڈو میں جمعہ کے روز منعقد اپنے پروگرام کی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے کہی۔
ڈی ایم کے حکومت کی رخصتی کی الٹی گنتی شروع
انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے ڈی ایم کے قیادت والے حکمراں اتحاد پر شدید حملہ کیا اور کہا کہ تمل ناڈو میں اس حکومت کی رخصتی کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے اور ریاست میں بی جے پی–این ڈی اے کی حکومت بننا طے ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ڈی ایم کے نے عوام کے اعتماد کو توڑا ہے اور بدعنوانی میں ملوث رہی ہے۔ وزیراعظم مودی نے کہا: ’’آپ نے ڈی ایم کے کو دو بار مکمل اکثریت دی، لیکن اس نے تمل ناڈو کے عوام کا اعتماد توڑ دیا۔ بڑے بڑے وعدے کیے گئے مگر کام صفر رہا۔ آج عوام ڈی ایم کے حکومت کو ‘سی ایم سی’ یعنی کرپشن، مافیا اور کرائم کی حکومت کہہ رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عوام نے اب ڈی ایم کے اور سی ایم سی حکومت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور ریاست میں بی جے پی–این ڈی اے کی ڈبل انجن حکومت یقینی ہے۔ وزیراعظم نے الزام لگایا کہ تمل ناڈو میں موجودہ حکومت جمہوری اقدار اور جوابدہی سے عاری ہے اور عوامی مفادات کے بجائے اقتدار کے تحفظ میں مصروف ہے۔
وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن کا جوابی وار
دوسری جانب، تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے وزیر اعظم کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی کے “ڈبل انجن سرکار” کے نعرے کو طنز کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے ایکس پر لکھا: ’’وزیر اعظم جس ’ڈبل انجن‘ کی بات کرتے ہیں، وہ دراصل ’ڈبہ انجن‘ ہے، جو تمل ناڈو میں نہیں چلنے والا۔‘‘ مدورانتکم میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ اسٹالن نے دعویٰ کیا کہ وہ ریاستیں جہاں بی جے پی کی ڈبل انجن حکومت نہیں ہے، وہی ترقی کے معاملے میں آگے بڑھ رہی ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر کیپٹن…
آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارتی ایتھلیٹس نے ٹریک اینڈ فیلڈ میں دو سلور اور…
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…
انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب میں ایرانی صدر نے امریکہ…
آئی بی سی کے ذریعے ممبئی کے ٹیک ٹین بی کے سی اور بھارت نگر…