قومی

PM Modi visits Maha Bodhi temple: وزیراعظم مودی اور سری لنکاکے صدر دسانایا ایک ہی گاڑی میں پہنچے مہا بودھی مندر،دو ریل منصوبوں کا بھی کیا افتتاح

وزیراعظم نریندر مودی  نے آج  سری لنکا کے صدر انورا کمارا دسانایاکے  ساتھ تاریخی شہر انورادھاپورا کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر دونوں رہنما جیا سری مہابودھی مندر میں پوجا کی، جو بدھ مت کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک ہے۔ یہ دورہ وزیراعظم مودی کے سری لنکا کے تین روزہ سرکاری دورے کے آخری دن کا حصہ ہے، جو 4 اپریل کو شروع ہوا تھا۔وزیراعظم مودی اور صدر دسانایاکے صبح انورادھاپورا پہنچے، جہاں ان کا استقبال سری لنکن ایئر فورس کے گارڈ آف آنر سے کیا گیا۔ اس سلسلے میں پی ایم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، “انورادھاپورا میں اپنے دوست صدر انورا کمارا دسانایاکے کے ساتھ ہوں۔” اس کے بعد دونوں رہنما جیا سری مہابودھی مندر کی طرف روانہ ہوئے۔

بتادیں کہ مہابودھی مندر میں دونوں رہنماؤں نے پوجا کی۔ اس مندر میں موجود بودھی درخت کو تھری سنگھامتا، جو شہنشاہ اشوک کی بیٹی تھیں، کے ذریعے بھارت سے لائی گئی ایک شاخ سے اگایا گیا تھا۔ یہ درخت بدھ مت کے پیروکاروں کے لیے گہری روحانی اہمیت رکھتا ہے۔ مندر کے چیف پریسٹ نے وزیراعظم مودی کے ہاتھ پر ‘رکشا سوتر’ (حفاظتی دھاگہ) باندھا۔ مودی نے ایکس پر لکھا، “انورادھاپورا میں صدر دسانایاکے کے ساتھ مقدس جیا سری مہابودھی میں پوجا کی۔ بدھ مت کے سب سے قابل احترام مقامات میں سے ایک پر وقت گزارنا ایک گہرا تجربہ ہے۔ یہ امن، حکمت اور روحانی تسلسل کی زندہ علامت ہے۔

وہیں مندر کے دورے کے بعد، دونوں رہنماؤں نے بھارت کی مدد سے مکمل ہونے والے دو ریل منصوبوں کا افتتاح کیا۔ ان میں ماہو-اومنتھائی ریلوے لائن کی اپ گریڈیشن اور ماہو-انورادھاپورا ریلوے سیکشن کے لیے جدید سگنلنگ سسٹم شامل ہیں۔ یہ منصوبے IRCON انٹرنیشنل لمیٹڈ نے مکمل کیے، جو بھارتی ریلوے کی ایک سرکاری کمپنی ہے۔پی ایم  مودی نے کہا، “رابطوں کو بڑھانا اور دوستی کو مضبوط کرنا! انورادھاپورا میں صدر دسانایاکے کے ساتھ مل کر ان منصوبوں کا افتتاح کیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

World Rhino Day 2026: ورلڈ رائنو ڈے پر پی ایم مودی کا بڑا اعلان، ’پروجیکٹ رائنو‘ شروع، آسام میں دنیا کے 80 فیصد گینڈے

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…

35 minutes ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز میں بھارت کا ڈنکا، خواتین ٹیم نے جیتا گولڈ میڈل، وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد

بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…

1 hour ago

Prime Minister Narendra Modi: ’مکسڈ مارشل آرٹس میں بھارت کا تاریخی کمال…‘، وزیر اعظم نریندر مودی نے سچیکا تاریال کو دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…

2 hours ago