بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ جیسوال نے ہفتہ کے روز بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی 30 اکتوبر کو انتخابی ریاست بہار کا دورہ کریں گے جہاں وہ مظفرپور اور چھپرا میں دو اہم پروگراموں میں شرکت کریں گے۔ دلیپ جیسوال نے اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا، ’’وزیر اعظم چھٹھ پوجا کے فوراً بعد 30 اکتوبر کو دوبارہ بہار آ رہے ہیں۔ ان کا پہلا پروگرام صبح تقریباً 10 بجے موتی پور (مظفرپور) میں ہوگا جبکہ دوسرا پروگرام دوپہر تقریباً 1 بجے چھپرا میں منعقد ہوگا۔ ان کے مزید پروگرام نومبر میں بھی جاری رہیں گے۔‘‘ اس سے قبل وزیراعظم مودی نے سمستی پور اور بیگوسرائے میں دو ریلیوں سے خطاب کر کے ریاست میں اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا تھا۔
’’پھر ایک بار این ڈی اے سرکار‘‘: مودی
وزیر اعظم مودی نے سمستی پور کی ریلی میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’جمہوریت کے عظیم تہوار کا بگل بج چکا ہے۔ پورا بہار کہہ رہا ہے ’’پھر ایک بار این ڈی اے سرکار، پھر ایک بار سُشاسن سرکار‘‘۔ بہار جنگل راج والوں کو دور رکھے گا۔‘‘ مودی نے چھٹھ پوجا کے قریب ہونے کے باوجود عوامی جوش و خروش پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ متھلا کا جذبہ اس بات کی علامت ہے کہ بہار اب نئی رفتار سے آگے بڑھے گا۔
اپوزیشن پروزیراعظم کا سخت حملہ
وزیراعظم نے مہاگٹھ بندھن پر تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ بہار کے نوجوانوں کی فلاح کے بجائے صرف اپنے خاندان کے سیاسی مستقبل کی فکر میں ہیں۔ انہوں نے کہا ’’آر جے ڈی اور کانگریس اپنی نسلوں کے سیاسی مستقبل کی فکر میں ہیں، اسی لیے آج یہ پارٹیاں بہار کے نوجوانوں کے سامنے جھوٹ کے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ جہاں آر جے ڈی کی حکومت ہوگی وہاں قانون و نظم قائم نہیں رہ سکتا۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ ’’آر جے ڈی کے دور حکومت میں بھتہ خوری، قتل، اغوا اور تاوان جیسے جرائم عام تھے جنہوں نے بہار کی نسلوں کو تباہ کیا۔ سب سے زیادہ متاثر میری مائیں، بہنیں، نوجوان، دلت اور پسماندہ طبقات ہوئے۔ اس جنگل راج میں پولیس تھانے دلتوں اور انتہائی پسماندہ طبقات کے لیے بند تھے۔‘‘
کرپوری ٹھاکر کو خراج عقیدت
سمستی پور میں وزیر اعظم مودی نے بھارت رتن کرپوری ٹھاکر کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات بھی کی۔ ریاست بہار میں اسمبلی انتخابات دو مرحلوں میں ہوں گے۔ پہلا مرحلہ 6 نومبر اور دوسرا 11 نومبر کو ہوگا جبکہ 14 نومبر کونتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
ممتا بنرجی نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی حکومت نے ان کی رہائش گاہ…
موہن یادو نے لوگوں سے جنگلی حیات کے محفوظ مسکن اور قدرتی توازن کو برقرار…
ملک بھر میں اڈانی فاؤنڈیشن 19 سے زائد ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں…
اسمت مچھار کی بہادری کے اعتراف میں گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے اعلان…
نودیپ سنگھ نے اپنے ہاسپیٹیلٹی کیریئر کا آغاز ہندوستان سے کیا۔ امرتسر سے لندن تک…
کاک پٹ میں پیش آنے والی جھڑپ کے دوران شریک پائلٹ نے پائلٹ پر چاقو…