دہلی پولیس اور مطلوب مجرم کاکو پہاڑیہ کے درمیان دہلی کے مہرولی علاقے میں انکاؤنٹرہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں کاکو گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ دو پولیس اہلکاروں کو بھی ان کی بلٹ پروف جیکٹس میں گولیاں لگیں اور ایک کانسٹیبل ہاتھ بھی زخمی ہوا۔
یہ انکاؤنٹر مہرولی تھانہ علاقہ میں ہوا، جہاں پولیس نے ملزم کاکو پہاڑیہ کو گھیرے میں لے لیا تھا۔ پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی اور فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے جوابی فائرنگ کی ، جس میں ملزمین کو بھی گولی لگی اور زخمی ہوکر گرپڑے۔
دو پولیس اہلکاروں کو ان کی بلٹ پروف جیکٹس میں گولیاں لگیں
فائرنگ کے بعد پولیس نے پہاڑیہ پر قابو پالیا اور اسے فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال لے گئے۔ ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ انکاؤنٹر میں ہیڈ کانسٹیبل رویندرا بھی زخمی ہوا، اس کے ہاتھ میں گولی لگی۔ کانسٹیبل کو بھی علاج کے لیے اسپتال بھیجا گیا ہے۔ دو دیگر پولیس افسران کو ان کی بلٹ پروف جیکٹس پر گولیاں لگیں، جس کے نتیجے میں وہ بال بال بچ گئے۔
کاکو پہاڑیہ، اسلحہ فراہم کرتا تھا
مجرم کاکو پہاڑیہ (27 سال) کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کاکو اسلحہ سپلائی کرتا تھا۔ اس کے علاوہ بھی اس کے خلاف مختلف تھانوں میں کئی معاملے درج ہیں۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
پولیس جلد ہی ملزم سے پوچھ گچھ کرے گی اور اس بات کو جاننے کی کوشش کرے گی کہ اس نے وہ اسلحہ کہاں اور کس کو اسلحہ سپلائی کرتا تھا اور اس کے ساتھ اور کون کون شامل ہیں۔ کاکو پہاڑیہ کی گرفتاری کو دہلی پولیس کی بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
منگل کی علی الصبح 4:27 بجے منی پور کے تامینگ لونگ میں بھی 2.9 شدت…
دماغ ہماری جذبات، رویوں اور جسم کی مختلف سرگرمیوں کو کس طرح کنٹرول کرتا ہے،…
طلبہ کا الزام ہے کہ بھوک ہڑتال کے دوران JNU کے وائس چانسلر نے چیف…
سکیورٹی انتظامات کے تحت جنتر منتر کے آس پاس کے حساس مقامات پر اضافی پولیس…
مہاراشٹر کے ہنگولی شہر میں پیر کی رات ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ شہر کے…
تعلیمی سیشن 27-2026 سے RBSE کی 10ویں جماعت کے طلبہ کو سال میں دو مرتبہ…