قومی

PM Modi to visit five nations in July: جولائی کے اوائل میں وزیراعظم نریندر مودی کریں گے پانچ ممالک کا دورہ، باہمی تعلقات اور عالمی تعاون کو نئی جہت دینے کی تیاری

وزیر اعظم نریندر مودی برازیل میں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے 2 جولائی سے شروع ہونے والے پانچ ملکوں کے دورے کا آغاز کریں گے اور گلوبل ساؤتھ کے کئی اہم ممالک کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کو وسعت دیں گے۔ وزارت خارجہ کے مطابق، برازیل کے علاوہ وزیر اعظم مودی آٹھ روزہ دورے کے دوران گھانا، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو، ارجنٹائن، برازیل اور نمیبیا کا دورہ کریں گے۔

دورے کے پہلے مرحلے میں پی ایم مودی 2 سے 3 جولائی تک گھانا کا دورہ کریں گے۔ یہ وزیر اعظم کا گھانا کا پہلا دوطرفہ دورہ ہوگا۔ وزارت خارجہ کے مطابق اس دورے کے دوران پی ایم مودی مودی مضبوط دوطرفہ شراکت کا جائزہ لینے کے لیے گھانا کے صدر کے ساتھ بات چیت کریں گے اور اقتصادی، توانائی اور دفاعی تعاون کے ذریعے اسے بڑھانے کے لیے مزید مواقع پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کا دورہ: 3 تا 4 جولائی

وزیراعظم مودی گھانا سے ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کا دو روزہ دورہ کریں گے، جو 1999 کے بعد کسی بھی بھارتی وزیراعظم کا پہلا دورہ ہوگا۔ اس دورے کے دوران وہ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کی صدر کرسٹین کارلا کانگالو اور وزیراعظم کملا پرسا بسیسر سے ملاقات کریں گے۔ توقع ہے کہ وہ وہاں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔ وزارت خارجہ کے مطابق یہ دورہ دونوں ممالک کے دیرینہ اور تاریخی رشتوں کو نئی توانائی فراہم کرے گا۔

ارجنٹینا کا دورہ: 4 تا 5 جولائی

اس کے بعد وزیراعظم مودی ارجنٹینا جائیں گے، جہاں ان کی صدر جاویر میلی سے ملاقات ہوگی۔ دونوں لیڈران دفاع، زراعت، کان کنی، تیل و گیس، قابل تجدید توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری جیسے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر بات کریں گے۔ وزارت خارجہ نے اسے ایک ’’کثیر جہتی تزویراتی شراکت داری کو گہرا کرنے‘‘ کا موقع قرار دیا ہے۔

برازیل کا دورہ: 5 تا 8 جولائی

وزیراعظم مودی برازیل کے صدر لوئز اناسیو لولا دا سلوا کی دعوت پر برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں منعقد ہونے والے 17ویں BRICS سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ یہ ان کا وزیراعظم کی حیثیت سے برازیل کا چوتھا دورہ ہوگا۔ برکس اجلاس میں عالمی طرزِ حکمرانی میں اصلاحات، امن و سلامتی، ملٹی لیٹرل ازم، مصنوعی ذہانت کے ذمہ دارانہ استعمال، موسمیاتی اقدامات، عالمی صحت، معیشت اور مالیاتی امور پر بات چیت کی جائے گی۔ بعد ازاں پی ایم مودی برازیلیا میں صدر لولا کے ساتھ دو طرفہ ملاقات بھی کریں گے، جس میں تجارت، دفاع، توانائی، اسپیس، ٹیکنالوجی، زراعت، صحت اور عوامی روابط جیسے امور پر بات چیت ہوگی۔

نمیبیا کا دورہ: 9 جولائی

اپنے دورے کے آخری مرحلے میں وزیراعظم مودی نمیبیا جائیں گے۔ یہ بھارت کی طرف سے کسی وزیراعظم کا نمیبیا کا تیسرا دورہ ہوگا۔ وہاں پی ایم مودی کی صدر نیتمبو ناندی ندائٹوا سے دو طرفہ ملاقات متوقع ہے اور وہ نمیبیا کی پارلیمنٹ سے بھی خطاب کریں گے۔ وزارت خارجہ کے مطابق یہ دورہ بھارت اور نمیبیا کے درمیان گہرے اور تاریخی تعلقات کی توثیق ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

9 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

9 hours ago