قومی

PM Modi to inaugurate Acharya Vidyanand Ji’s centenary celebrations: وزیر اعظم مودی 28 جون کو دلی کے وگیان بھون میں کریں گے آچاریہ ودیانند جی مہاراج کی صد سالہ تقریبات کا افتتاح

وزیر اعظم نریندر مودی 28 جون کو صبح تقریبا 11 بجے  نئی دلی کے وگیان بھون  میں آچاریہ ودیانند جی مہاراج کی صد سالہ تقریبات کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وہ اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔ یہ پروگرام حکومتِ ہند کی طرف سے بھگوان مہا ویر اہنسا بھارتی ٹرسٹ کے تعاون سے منعقدہ ایک سال تک جاری رہنے والے قومی خراج عقیدت تقریب کا باضابطہ آغاز ہوگا، جس کا مقصد جین مذہب کے عظیم روحانی پیشوا اور سماجی مصلح آچاریہ ودیانند جی مہاراج کے 100ویں یوم پیدائش کے موقع پراعزاز بخشنا ہے۔

سال بھر جاری رہیں گی تقریبات

سال بھر جاری رہنے والی اس تقریب میں ملک بھر میں ثقافتی، ادبی، تعلیمی اور روحانی سرگرمیاں پیش کی جائیں گی، جن کا مقصد آچاریہ ودیانند جی مہاراج کی زندگی اور وراثت  کا جشن  منانا اور ان کے پیغام کو عام کرنا ہے۔ آچاریہ ودیانند جی مہاراج نے جین فلسفہ اور اخلاقیات پر مشتمل 50 سے زیادہ تخلیقی کام کیے ہیں۔ انھوں نے ہندوستان بھر میں قدیم جین مندروں کی بحالی اور بازیابی  میں اہم کردار ادا کیا اور خاص طور پر تعلیم، پراکرت، جین فلسفہ اور کلاسیکی زبانوں کے لیے کام کیا ہے۔

افتتاحی تقریب میں جین آچاریہ، روحانی رہنما، پارلیمنٹ کے ارکان، آئینی حکام، علماء، نوجوان نمائندے اور ملک بھر کے معززین شرکت کریں گے۔ اس موقع پر چند اہم تقریبات ہوں گی جن میں اہم یہ ہیں:

– آچاریہ ودیانند کی زندگی اور میراث پر مبنی نمائش

– ان کے روحانی سفر اور قومی خدمات پر مبنی مختصر دستاویزی فلم کی نمائش

– وزارت ثقافت کی جانب سے یادگاری ڈاک ٹکٹ اور سکّہ جاری کرنا

– آچاریہ ودیانند جی کی زندگی، علمی کاموں اور اصلاحات پر مشتمل سوانح حیات کی کتاب کا اجرا

– روحانی رہنماؤں، علما اور عوامی شخصیات کی تقاریر

– وزیراعظم کا مرکزی خطاب، جو آچاریہ جی کی اہنسا، سچائی اور دھرم کی میراث کو خراج عقیدت پیش کرے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

PM Modi Chennai Visit: آئی آئی ٹی مدراس میں وزیر اعظم مودی کا منفرد انداز، برین ریسرچ سینٹر اور موسیقی مرکز کا کیا ہوگا اثر؟

وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو ایک روزہ دورے پر تمل ناڈو کے شہر چنئی…

50 minutes ago

Union Home Minister Amit Shah: طاقت، ضبط اور خدمت کا پیغام دیتی ہے، امت شاہ نے شاردیہ نوراتری پر ملک کے تمام شہریوں کو پیش کی دلی مبارک باد

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنے سرکاری ایکس ہینڈل پرایک خصوصی ویڈیو گرافک شیئر…

51 minutes ago

Emergency in Pakistan’s KP: پاکستان کے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نافذ، پی ٹی آئی نے اسے ’بڑی سیاسی غلطی‘ قرار دے دیا

ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد صوبے کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے اتوار کے روز…

57 minutes ago