قومی

PM Modi Sadhana Saptah 2026: پی ایم مودی آج کریں گے ‘سادھنا سپتاہ 2026′ کا آغاز،’مشن کرما یوگی’ کے تحت بیوروکریسی کو جدید تربیت، ترقی یافتہ بھارت پر زور

نئی دہلی: نریندر مودی آج (جمعرات) ‘سادھنا سپتاہ 2026’ کا باضابطہ آغاز کریں گے، جس کا مقصد ملک کے انتظامی ڈھانچے کو مضبوط بنانا اور سِول سروس افسران کو مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار کرنا ہے۔ حکومت کے “ترقی یافتہ بھارت” کے وژن کو حقیقت بنانے کے لیے اس اہم پروگرام کو بڑی پہل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔یہ ہفتہ بھر جاری رہنے والا پروگرام (DoPT) ڈھارٹمنٹ آف پرسنل اینڈ ٹرینگ ، اور کرما یوگی بھارت کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس میں مرکزی وزارتوں، محکموں، تنظیموں اور ریاستوں کے افسران اور ملازمین شرکت کریں گے۔ اس دوران سِول سرونٹس کو جدید ٹیکنالوجی، انتظامی صلاحیت اور بہتر کارکردگی کے حوالے سے خصوصی تربیت فراہم کی جائے گی۔

اس پروگرام کے تحت تربیتی سرگرمیاں ڈیجیٹل پلیٹ فارم iGOT کے ذریعے بھی چلائی جائیں گی۔ اس اقدام کا مقصد سرکاری افسران کی صلاحیت، کارکردگی اورعوامی خدمات کو مزید مؤثر بنانا ہے۔صلاحیت سازی کمیشن کی چیئرپرسن ایس رادھا چوہان کے مطابق اس ہفتے کے دوران یہ جانچا جائے گا کہ کس طرح بہتر تربیت کے ذریعے “ترقی یافتہ بھارت” کے وژن کو حقیقت میں بدلا جا سکتا ہے۔ کمیشن کے سیکریٹری جگدیپ گپتا نے بتایا کہ یہ پروگرام ‘مشن کرم یوگی’ کے وسیع وژن کا حصہ ہے۔اس پروگرام میں افسران کو روایتی انتظامی امور کے ساتھ ساتھ مصنوعی ذہانت (اے آئی)، جدید ٹیکنالوجی اورمقامی علمی نظاموں سے متعلق تربیتی ماڈیول بھی فراہم کیے جائیں گے۔ اس سے حکمرانی کے نظام کو زیادہ شفاف، مؤثر اور عوامی ضروریات کے مطابق بنانے میں مدد ملے گی۔

ادھر وزیر اعظم مودی عالمی حالات پر بھی مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے سیکورٹی سے متعلق کابینہ کمیٹی(سی سی ایس)  کی ایک خصوصی میٹنگ کی صدارت کی، جس میں مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی کے بھارت پر ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعظم نے واضح ہدایات جاری کیں کہ عالمی بحران کے اثرات عام شہری تک نہ پہنچنے دیے جائیں۔اجلاس میں زرعی شعبے، کھاد، جہازرانی، ہوابازی اور ایم ایس ایم ای سیکٹر کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کی گئی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد داخلی نظام کو مضبوط بنانا اور عالمی چیلنجز کے باوجود ملک کی ترقی کو یقینی بنانا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Governor Honors: پمپری چنچوڑ پولیس کمشنر ونئے کمار چوبے کو صدر جمہوریہ کا پولیس میڈل، گورنر نے کیا اعزاز سے سرفراز

آئی پی ایس افسر ونئے کمار چوبے کو نمایاں خدمات کے لیے صدر جمہوریہ کے…

1 minute ago

RBI E Rupee Alternative To UPI: نہ نقد رقم کا جھنجھٹ، نہ ایم ڈی آر کا خوف، کیا ہے آر بی آئی کا متبادل یو پی آئی؟

ای روپے کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگی قبول کرنے والے دکانداروں کو بینک چارجز سے بچنے…

2 hours ago