قومی

PM Modi Thanks Singapore for Support on Pahalgam Attack: ’’دہشت گردی کے خلاف جنگ تمام انسان دوست ممالک کا فرض‘‘، پی ایم مودی نے ہندوستانی کی حمایت کے لیے ادا کیا سنگاپور کے پی ایم کا شکریہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو سنگاپور کے وزیر اعظم لارنس وونگ کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے پر افسوس کا اظہار کیا اور بھارت کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ دہلی میں ہونے والی دونوں رہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ’’ہم دہشت گردی کے حوالے سے یکساں خدشات رکھتے ہیں۔ ہمارا ماننا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کر لڑنا تمام انسان دوست ممالک کی ذمہ داری ہے۔ پہلگام دہشت گرد حملے کے بعد بھارت کے عوام سے اظہارِ ہمدردی اور دہشت گردی کے خلاف ہماری جدوجہد میں حمایت پر میں وزیر اعظم وونگ اور سنگاپور حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘‘

وزیر اعظم مودی نے مزید کہا کہ بھارت اور سنگاپور کے تعلقات محض سفارتی حدود تک محدود نہیں بلکہ ان کا مرکز پورے خطے میں امن، ترقی اور خوش حالی کا مشترکہ وژن ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہمارے تعلقات صرف سفارت کاری سے آگے نکل چکے ہیں۔ یہ ایک بامقصد شراکت داری ہے جو مشترکہ اقدار، باہمی مفادات اور امن و ترقی کے وژن پر قائم ہے۔‘‘ واضح رہے کہ آپریشن سندور کے بعد 27 مئی کو رکن پارلیمان سنجے کمار جھا کی قیادت میں ایک کل جماعتی پارلیمانی وفد نے سنگاپور کا دورہ کیا تھا۔ اس دورے کا مقصد خطے کے ممالک کو بھارت کی دہشت گردی کے خلاف نئی حکمتِ عملی اور آپریشن سندور کی اہمیت سے آگاہ کرنا تھا۔

وفد نے سنگاپور کے حکام کو بتایا کہ بھارت اب دہشت گردی کا منہ توڑ جواب دے گا، کسی بھی حملے کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی ایٹمی بلیک میلنگ کو قبول کیا جائے گا۔ وفد نے یہ بھی واضح کیا کہ بھارت دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والی حکومتوں اور منصوبہ سازوں میں کوئی فرق نہیں کرے گا۔ اس موقع پر وفد نے سنگاپور سے دہشت گردی کے خلاف مسلسل حمایت کی درخواست بھی کی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

IVY Bhojpuri Music Awards 2026: بھوجپوری موسیقی کے مہاکمبھ کا آغاز! پٹنہ میں پون سنگھ سے لے کر منوج تیواری تک دکھائیں گے جلوہ

پٹنہ کے باپو آڈیٹوریم میں 26 اکتوبر کو IVY بھوجپوری میوزک ایوارڈز 2026 کا انعقاد…

55 minutes ago

Shiva Sharma Murder Case: شردھا دوبے کی اب جیل میں گزرے گی رات، عدالت نے تینوں ملزمین کو 10 دن کی عدالتی تحویل میں بھیجا

پولیس نے حضرت گنج تھانے میں شردھا دوبے سے تقریباً 6 گھنٹے تک پوچھ گچھ…

3 hours ago