قومی

Thank you Melbourne: وزیراعظم مودی نے میلبورن اور آسٹریلیا کا ادا کیا شکریہ، انتھونی البانیز بولے: ’’ہم نے مل کر مضبوط دوطرفہ تعلقات کا منایا جشن‘‘

میلبورن: آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں منعقدہ ’میلبورن میٹس مودی‘ پروگرام میں 30 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اس شاندار استقبال، جوش و خروش اور والہانہ محبت پر میلبورن اور آسٹریلیا کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن توانائی، جذبے اور بھارت-آسٹریلیا تعلقات کی مضبوطی کی روشن مثال بن گیا۔

مودی نے میلبورن اور آسٹریلیا کا شکریہ ادا کیا

بھارتی برادری کے اس عظیم الشان اجتماع کے بعد وزیراعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ’’شکریہ میلبورن! شکریہ آسٹریلیا! آج کا دن بے حد پرجوش اور توانائی سے بھرپور رہا۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ اس تقریب کو آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز کی موجودگی نے مزید یادگار بنا دیا۔ مودی کے مطابق انتھونی البانیز کی تقریر نے بھارت-آسٹریلیا دوستی کے تئیں ان کی گہری وابستگی اور دوطرفہ شراکت داری کی اہمیت کو نمایاں کیا۔ اس پوسٹ کے ساتھ وزیر اعظم مودی نے متعدد تصاویر بھی شیئر کیں، جن میں وہ اپنے آسٹریلوی ہم منصب انتھونی البانیز کے ساتھ ہزاروں حاضرین کا خیرمقدم قبول کرتے ہوئے نظرآ رہے ہیں۔

بھارتی برادری نے آسٹریلیا کو مضبوط بنایا: انتھونی البانیز

دوسری جانب آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس تقریب کو یادگار قرار دیتے ہوئے سات سیکنڈ کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اور وزیراعظم مودی ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے ہزاروں افراد کے مجمع کی جانب دیکھ رہے ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ انتھونی البانیز نے لکھا ’’وزیر اعظم نریندر مودی! میلبورن میں میرے ساتھ شامل ہونے پر آپ کا شکریہ۔ ہماری بھارتی برادری نے جدید آسٹریلیا کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ اس برادری نے ہمارے ملک کو مزید بہتر، خوشحال اور مضبوط بنایا ہے۔ آج رات ہم نے آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان خصوصی اور مضبوط تعلقات کا مل کر جشن منایا۔‘‘

مارول اسٹیڈیم میں بھارتی برادری کا شاندار اجتماع

جمعرات کو میلبورن کے مارول اسٹیڈیم میں منعقدہ اس تقریب میں بھارتی نژاد افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز اور ریاست وکٹوریہ کی پریمیئر جیسنٹا ایلن بھی موجود تھیں۔ جیسنٹا ایلن نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ بھارت کے عوام اور ان کی اقدار کا بے حد احترام کرتی ہیں، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان عوامی روابط مستقبل میں مزید مستحکم ہوں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

PM Modi Cabinet MSP Hike: ربیع فصلوں پر مودی حکومت کا بڑا تحفہ، MSP میں زبردست اضافہ، گندم سمیت کئی فصلوں کی نئی قیمتیں مقرر

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ کا بڑا فیصلہ، گندم، جو، چنا…

2 hours ago