قومی

PM Modi Targets TMC: وزیر اعظم مودی نے درگاپور میں خطاب کرتے ہوئے ٹی ایم سی پر سادھا نشانہ، کہا-بنگال میں خواتین کے خلاف جرائم میں اضافہ تشویش ناک

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو درگاپور میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور ان کی ترنمول کانگریس پر آر جی کر عصمت دری-قتل کیس میں قصورواروں کو بچانے کا الزام لگایا۔ اس موقع پر انھوں نے 5 ہزار کرورڑ سے زیادہ کے تیل، گیس، بجلی، سڑک اور ریل پروجیکٹس کا آغاز کیا۔

وزیر اعظم نے اس موقع کو ریاست میں بی جے پی کے حریف پر حملہ کرنے کے لیے استعمال کیا اور کہا کہ بنگال میں خواتین کے خلاف پرتشدد جرائم کے واقعات – بشمول کولکاتا کے آر جی کر اسپتال میں ایک جونیئر ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل، دکھ اور غم و غصے کا باعث ہیں۔ ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) پر سخت تنقید کرتے ہو ئے پی ایم مودی نے بنگال کے ووٹروں کو متنبہ کیا کہ ریاست کی ترقی صرف تبھی ہو سکتی ہے، جب بی جے پی اگلے سال کے ریاستی اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرے۔

ماں ماٹی اور مانُش کا پرچار کرنے والی پارٹی کی حکومت میں خواتین غیرمحفوظ: پی ایم مودی

پی ایم مودی نے روزگار کی تلاش میں بنگالی لوگوں کے دوسری ریاستوں میں ہجرت کرنے اور ریاست میں سرمایہ کاری کی مجموعی کمی کی طرف بھی اشارہ کیا۔ اس کے بعد انھوں نے خواتین کی حفاظت کے مسئلے کی طرف توجہ دلائی، کیوں کہ خواتین ووٹروں کو ممتابنرجی کی طاقت سمجھا جاتا ہے۔

ترنمول کانگریس کے نعرے ’ماں ماٹی اور ماُنش‘ (ماں، مٹی اور انسان) کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ’’ماں، ماٹی اور مانُش کا پرچار کرنے والی پارٹی کی طرف سے خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات غم و و غصے کو جنم دیتے ہیں۔ کدمبنی گانگولی کی سرزمین میں اس طرح کے واقعات کا ہونا نہایت مایوس کن ہے۔‘‘ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ’’آج اسپتال بھی نوجوان خواتین کے لیے محفوظ نہیں ہیں… ترنمول نے مجرموں کے تحفظ میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Asian Games 2026: ہندوستانی تیرانداز کم کم موہود نے لگائی ہیٹ ٹرک، گولڈ جیت رقم کی تاریخ

فائنل کا آغاز کم کم موہود کے لیے آسان نہیں تھا۔ انہیں پہلے سیٹ میں…

1 hour ago

Delhi NCR Weather Update: دہلی-این سی آر میں موسم کا بدلا مزاج، صبح و شام بڑھی ہلکی ٹھنڈک

دہلی-این سی آر اور آس پاس کے علاقوں میں گزشتہ دنوں ہوئی بارش کے بعد…

2 hours ago

Karwan Geeton Ka Neeraj Event: کارواں گیتوں کا… نیرج میں سجے گی نغموں کی محفل، سی ایم ڈی اپیندر رائے کا اہم کردار، کئی معروف شخصیات ہوں گی شریک

’کارواں گیتوں کا… نیرج‘ پروگرام میں سیاسی، سماجی اور فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والی…

2 hours ago