قومی

PM Modi talk to Volodymyr Zelenskyy: وزیراعظم مودی نے یوکرینی صدر زیلنسکی سے کی فون پر بات، روس کے ساتھ جنگ ​​ختم کرنے پر تبادلہ خیال

نئی دہلی: وزیراعظم نریندرمودی نے یوکرین کے صدرولادیمیرزیلنسکی کے ساتھ فون پربات چیت کی۔ اس دوران صدرزیلنسکی نے یوکرین میں جاری جنگ کے حالیہ حالات پراپنا نقطۂ نظرپیش کیا۔ وزیراعظم مودی نے بھارت کے انسانی مرکزنقطۂ نظرکا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کا حل صرف بات چیت اورسفارت کاری کے ذریعہ ہی نکالا جا سکتا ہے۔

وزیراعظم نریندرمودی نے امن کی کوششوں میں بھارت کی جانب سے ہرممکن تعاون کے عزم کا بھی اظہارکیا۔ اس کے علاوہ دونوں لیڈران نے اپنے ممالک کے درمیان باہمی تعاون کومزید مضبوط بنانے پربھی تبادلہ خیال کیا۔وزیر اعظم نریندرمودی نے سوشل میڈیا پراس گفتگوکی معلومات دیتے ہوئے کہا کہ صدرزیلنسکی کے ساتھ ان کی ٹیلی فون پرانتہائی بامعنی بات چیت ہوئی۔

پرامن حل کے لیے بھارت کا ہر ممکن تعاون

وزیراعظم مودی نے کہا، ’’میں نے صدرزیلنسکی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے جاری تنازع، اس کے انسانی پہلوؤں اورامن کی بحالی کے لیے کی جانے والی مختلف کوششوں پراپنے خیالات سے آگاہ کیا۔ میں نے پرامن حل کی سمت میں ہرممکن طریقے سے تعاون دینے کے لئے بھارت کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔‘‘

ابو ظہبی میں ہونے والی ملاقات پر بھی گفتگو

یوکرین کے صدرولادیمیرزیلنسکی نے بتایا کہ انہوں نے وزیراعظم مودی کوابوظہبی میں ہونے والی آئندہ ملاقات کی تیاریوں اورسفارتی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین ہرمعاملے پربات چیت کے لئے تیار ہے اور روس کو بھی کشیدگی کم کرنے کے لئے اسی طرح کی آمادگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

’فوڈ کوریڈور‘ میں بھارت کے کردار پر زور

یوکرینی صدرولادیمیرزیلنسکی نے بحیرہ اسود کے راستے اناج کی برآمد میں پیش آنے والی رکاوٹوں کا ذکرکرتے ہوئے ’فوڈ کوریڈور‘ قائم کرنے میں بھارت کے کردارپرزوردیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی نے اس سمت میں ثالثی کرنے کی خواہش ظاہرکی ہے۔ زیلنسکی کے مطابق، اناج کی سپلائی متاثرہونے سے عالمی معیشت اورکروڑوں لوگ متاثرہورہے ہیں۔ اسی لئے غذائی تحفظ کے معاملے پردونوں ممالک کی ٹیمیں مسلسل رابطے میں رہیں گی۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

آئی پی ایل 2027 آکشن سے پہلے سوریہ کمار یادو کو ملی ممبئی کی کپتانی، 16 رکنی ٹیم کا اعلان، جانئے پوری تفصیل

سوریہ کمار کو یادو کو کپتانی کا کافی تجربہ ہے۔ سوریہ کمار کی کپتانی میں…

1 hour ago

جنوبی افریقہ ٹسٹ، ونڈے اور ٹی-20 سیریز کے لئے ٹیم انڈیا کا اعلان، 9 دسمبر سے دورے کا آغاز، یہاں دیکھیں پوری تفصیل

جنوبی افریقہ دورے پرہندوستانی ٹیم ایک ٹسٹ میچ، تین ونڈے اور تین ٹی-20 میچوں کی…

2 hours ago

PT Usha IOA Elections: آئی او اے انتخابات سے پہلے پی ٹی اوشا کو جھٹکا، میرٹ اسپورٹس پرسن زمرے میں نہیں مل سکی جگہ

چھ امیدواروں کے درمیان مقابلے میں چار خواتین نمائندوں کا انتخاب، اب 5 دسمبر کو…

2 hours ago