نئی دہلی : نریندر مودی ان دنوں سکم کے دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے مصروف سرکاری پروگراموں کے درمیان ایک خوشگوار لمحہ بچوں کے ساتھ گزارا۔ منگل کی صبح دارالحکومت گنگٹوک میں وزیر اعظم مودی نے مقامی بچوں کے ساتھ فٹبال کھیلی اور اس موقع کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔وزیر اعظم مودی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا کہ گنگٹوک کی خوبصورت صبح میں ننھے دوستوں کے ساتھ فٹبال کھیلنے کا لطف ہی کچھ اور ہے۔ ایک اور پوسٹ میں انہوں نے اس سیشن کو “زبردست تجربہ” قرار دیا۔ شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بچوں کے ساتھ نہ صرف کھیل رہے ہیں بلکہ ان سے خوشگوار گفتگو بھی کر رہے ہیں۔ اس دوران وہ مکمل اسپورٹس لباس میں نظر آئے، جس سے ان کی سادگی اور عوامی رابطے کا انداز نمایاں ہوا۔
وزیر اعظم مودی 27 اپریل کی شام سکم پہنچے تھے اور ان کا یہ دورہ مختلف اہم سرگرمیوں سے بھرپور ہے۔ بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کے بعد وہ گینگٹوک میں واقع آرکیڈپریم کا دورہ کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ پالجوراسٹیڈیم میں سکم کے قیام کے 50 سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب کے اختتامی پروگرام میں بھی شرکت کریں گے۔اس موقع پر وزیر اعظم ریاست بھر میں 4000 کروڑ روپے سے زائد لاگت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح، سنگ بنیاد اور آغاز کریں گے۔ یہ منصوبے بنیادی ڈھانچے، رابطہ کاری، صحت، تعلیم، بجلی، شہری ترقی، ماحولیات، سیاحت اور زراعت سمیت کئی اہم شعبوں کا احاطہ کرتے ہیں۔ ان کا مقصد سکم میں ہمہ جہت اور پائیدار ترقی کو فروغ دینا ہے۔
وزیر اعظم مودی نوجوانوں کی شمولیت اور کھیلوں کے فروغ پر بھی زور دے رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں وہ پاکیونگ ضلع کے علاقے رنگپو میں انڈور کرکٹ سہولیات کا بھی افتتاح کریں گے، جس سے مقامی نوجوانوں کو بہتر مواقع میسر آئیں گے۔ یہ دورہ سکم کی ریاستی حیثیت کے قیام کی سنہری جوبلی کے موقع پر خاص اہمیت رکھتا ہے اور یہ مشرقی و شمال مشرقی خطے کی تیز رفتار ترقی کے لیے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق وزیر اعظم کا بچوں کے ساتھ فٹبال کھیلنا ایک مثبت پیغام ہے، جو نوجوان نسل کو کھیلوں اور صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرتا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
این ویڈیا کے سابق سربراہ نے بورڈ کی آزادانہ تحقیقات میں تعاون کا یقین دلایا،…
وزیراعظم مودی نے اہم معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں مضبوط سپلائی چین قائم…
کواڈ کا قیام 2007 میں عمل میں آیا تھا، جبکہ 2017 میں اس کے درمیان…
منیلا میں کواڈ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس شہر کے ساتھ…
سرمایہ کاروں کو ہر ہفتے 6 سے 11 فیصد منافع دینے کا لالچ دے کر…
چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی بنچ نے راہل گاندھی اور دیگر درخواست گزاروں…