وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کی رات ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے فون پر بات چیت کی اور مغربی ایشیا کی ’سنگین صورتحال‘ پر تبادلۂ خیال کیا۔ مودی نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی، عام شہریوں کی ہلاکتوں اور شہری بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے ایرانی صدر کو بتایا کہ بھارتی شہریوں کی سلامتی کے ساتھ ساتھ سامان اور ایندھن کی بلا رکاوٹ ترسیل کو یقینی بنانا بھارت کی اعلیٰ ترین ترجیح ہے۔
وزیر اعظم نے اپنی ایکس پوسٹ میں کیا کہا؟
وزیر اعظم نریندر مودی نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا، “خطے کی سنگین صورتحال پر بات چیت کے لیے میں نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے گفتگو کی۔ میں نے کشیدگی میں اضافے، شہریوں کی ہلاکتوں اور شہری بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔”
وزیر اعظم نے امن اور استحکام کے لیے بھارت کے عزم کو دہراتے ہوئے بحران کے خاتمے کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری پر زور دیا۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق، صدر پزشکیان نے وزیر اعظم مودی کو ایران کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا اور خطے میں حالیہ پیش رفت کے بارے میں اپنا نقطۂ نظر بھی پیش کیا۔
ایران نے آبنائے ہرمز کو بند کر دیا
بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں لیڈروں نے آئندہ بھی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔ ادھر ایران نے آبنائے ہرمز کو بند کر دیا ہے، جس کے ذریعے بھارت کی توانائی درآمدات کا ایک بڑا حصہ آتا ہے۔ دو دن قبل بھارت آ رہے ایک تیل بردار جہاز پر ایرانی فوج نے اس وقت فائرنگ کی جب وہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ امریکہ اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای شہید ہو گئے۔ اس کے جواب میں ایران نے اسرائیل اور خلیجی خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر ڈرون اور میزائل حملے کیے، جن میں دبئی اور دوحہ جیسے عالمی تجارت اور ہوا بازی کے اہم مراکز بھی شامل ہیں۔
بھارتی برادری کی سلامتی اور فلاح و بہبود پر بھی گفتگو
اس سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے عمان، کویت، بحرین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، اردن، اسرائیل اور قطر کے لیڈروں سے بھی بات چیت کی تھی۔ انہوں نے ان ممالک پر ہوئے حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بعض ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی مذمت کی۔ وزیر اعظم نے ان ممالک میں مقیم بھارتی برادری کی سلامتی اور فلاح و بہبود پر بھی گفتگو کی۔ خلیجی ممالک اور مغربی ایشیا میں تقریباً ایک کروڑ بھارتی رہتے ہیں۔ ان میں سے تقریباً 10 ہزار بھارتی شہری ایران میں جبکہ 40 ہزار سے زیادہ اسرائیل میں مقیم ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
کولکاتا درگا پوجا پنڈال حادثے پر پی ایم مودی اور امت شاہ نے تعزیت کا…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ…
16 سال پرانے رئیلٹی شو تنازع اور خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں جھانسی…
درگا پوجا کی خوشیوں کے درمیان سپتمی کی شام شمالی کولکاتا کے چورباگان سروجنین پوجا…
ایئر انڈیا نے اپنے بیان میں کہا، ’’موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایئر انڈیا اور…
سائبر سکیورٹی: اے آئی کمپنی اینتھروپک نے تسلیم کیا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں…