قومی

LPG Crisis: دیہی علاقوں میں اتنے دنوں بعد ہی بُک ہوسکے گا گیس سلنڈر، حکومت نے قواعد میں کی بڑی تبدیلی

ملک میں ایل پی جی  کی بڑھتی ہوئی مانگ اور گیس سلینڈر کی کمی کے بحران کے درمیان حکومت نے سلنڈر بکنگ اور ڈیلیوری سے متعلق قواعد میں بڑی تبدیلیاں کی ہیں۔ مرکزی وزیرِ پیٹرولیم ہردیپ سنگھ پوری نے پارلیمنٹ میں بتایا کہ اب شہری علاقوں میں گیس سلنڈر کی بکنگ کے درمیان کم از کم 25 دن کا وقفہ لازمی ہوگا، جبکہ دیہی اور دور دراز علاقوں میں یہ وقفہ 45 دن رکھا گیا ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ لوگ گھبراہٹ کے سبب ضرورت سے زیادہ سلنڈر بک کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے سپلائی کے نظام میں عدم توازن پیدا ہو رہا ہے۔

ڈیلیوری کے لیے ون ٹائم کوڈ لازمی

حکومت نے ڈیلیوری آتھنٹی کیشن کوڈ (DAC) نظام کو مزید سخت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب گیس سلنڈر کی ڈیلیوری اسی وقت درج ہوگی جب صارف اپنے موبائل پر موصول ہونے والے ون ٹائم کوڈ کے ذریعے اس کی تصدیق کرے گا۔ فی الحال یہ نظام تقریباً 50 فیصد صارفین پر نافذ ہے، جسے بڑھا کر 90 فیصد تک کرنے کا منصوبہ ہے۔ اس اقدام سے غلط سپلائی اور ممکنہ ہیر پھیر پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

کمرشل ایل پی جی پر نئی حد

تیل کمپنیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کمرشل ایل پی جی کی ماہانہ طلب کا صرف 20 فیصد حصہ ہی مختص کریں۔ اس کا مقصد ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کو روکنا ہے۔ وزیر نے کہا کہ اس فیصلے کا مقصد ہوٹل اور ریستراں صنعت کو نقصان پہنچانا نہیں بلکہ غیر قانونی فروخت پر قابو پانا ہے۔

پیداوار میں اضافہ کی ہدایت

گزشتہ پانچ دنوں میں ریفائنریوں کو دی گئی ہدایات کے بعد ایل پی جی کی پیداوار میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ حکومت نے اضافی ایل پی جی کی خریداری بھی شروع کر دی ہے تاکہ غریب اور محروم خاندانوں کے گھروں میں گیس کی کمی نہ ہو۔ اسپتالوں اور تعلیمی اداروں کو ترجیحی بنیادوں پر سپلائی فراہم کی جا رہی ہے۔

نگرانی کے لیے کمیٹی تشکیل

نئے نظام کی نگرانی کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس میں انڈین آئل، ایچ پی سی ایل (HPCL) اور بی پی سی ایل (BPCL) کے سینئر افسران شامل ہیں۔ ریاستی انتظامیہ اور ریسٹورنٹ ایسوسی ایشنز کے ساتھ بھی مسلسل اجلاس کیے جا رہے ہیں۔ فیلڈ افسران اور اینٹی ایڈلٹریشن سیل بھی ڈسٹری بیوٹر سطح پر کڑی نگرانی کر رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Dhanteras 2026: وزیر داخلہ امت شاہ سمیت کئی لیڈروں نے دھن تیرس کی دی مبارکباد

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے بھی اس موقع پر ملک کے عوام کو نیک…

1 hour ago

Delhi Pollution Alert: دہلی میں آلودگی کا قہر، سانس لینا ہوا مشکل، تعمیراتی سرگرمیوں پر پابندی عائد

فضائی آلودگی میں اضافے کا براہ راست اثر لوگوں کی صحت پر پڑ رہا ہے۔…

2 hours ago

Dhanteras 2026: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے سمیت کئی لیڈروں نے ملک کے عوام کو دھن تیرس کی مبارکباد دی

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے دھن تیرس کے موقع پر تمام ملک کے باشندوں کو…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے عوام کو دی دھن تیرس کی مبارکباد پیش کی

دھن تیرس، جسے دھن تریودشی بھی کہا جاتا ہے، کے موقع پر بھگوان دھنونتری کی…

3 hours ago