وزیر اعظم نریندر مودی نے اٹلی کے وزیر اعظم جارجیا میلونی سے فون پر بات کی ہے۔اس ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے جارجیا میلونی کو اٹلی کے یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی ہے۔اوراٹلی میں جی سیون سربراہی اجلاس میں مدعو کرنے کے لیے وزیر اعظم نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا ۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
پی ایم مودی نے اس گفتگو کے سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ آج میں نے اٹلی کے وزیر اعظم جارجیا میلونی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔اس دوران میں نے یوم آزادی کی 79ویں سالگرہ کے موقع پر وزیر اعظم میلونی اور اٹلی کے عوام کو اپنی مبارکباد پیش کی۔انہوں نے پی ایم میلونی کا جون 2024 میں پگلیہ، اٹلی میں منعقد ہونے والے جی سیون سمٹ آؤٹ ریچ سیشنز میں مدعو کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ قائدین نے ہندوستان کی جی 20صدارت کے اہم نتائج کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا، خاص طور پر جو کہ گلوبل ساؤتھ کی حمایت کرتے ہیں۔اس دوران انہوں نے دوطرفہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مضبوط بنانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
بھارت ایکسپریس۔
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش…
ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…
گاندھی جینتی پر دہلی سمیت کئی شہروں میں SIR اور مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف…