قومی

India-South Korea Talks: وزیر اعظم مودی اور جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات، اسٹریٹجک تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

نئی دہلی: بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی اور جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے پیر کو نئی دہلی کے حیدرآباد ہاؤس میں وفود کی سطح پر اہم مذاکرات کیے۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، تجارت، سرمایہ کاری اور نئی ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔اس سے قبل دونوں رہنماؤں کے درمیان اسی مقام پر دوطرفہ ملاقات بھی ہوئی، جہاں انہوں نے باہمی تعلقات کی مضبوطی کی علامت کے طور پر پودا بھی لگایا۔ دورے کے دوران صدر لی جے میونگ نے اپنی اہلیہ کم ہیہ کیونگ کے ساتھ راج گھاٹ جا کر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا اور یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔اس سے قبل جنوبی کوریا کے صدر کو راشٹرپتی بھون میں باضابطہ استقبالیہ دیا گیا۔ اس موقع پر بھارت کی صدر دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کا استقبال کیا۔ تقریب میں روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے دونوں ممالک کے قومی پرچم لہرا کر مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔

صدر لی جے میونگ اتوار کو تین روزہ سرکاری دورے پر نئی دہلی پہنچے تھے، جہاں ان کا استقبال مرکزی وزیر مملکت برائے کارپوریٹ امور ہرش ملہوترا نے کیا۔بھارت کی وزارت خارجہ کے مطابق یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان “خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری” کو مزید مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم سنگ میل ہے۔ایک انٹرویو میں صدر لی جے میونگ نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث اہم بحری راستوں کی بندش سے عالمی تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور سپلائی چین متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا اور بھارت دونوں مشرق وسطیٰ سے توانائی کی فراہمی پر انحصار کرتے ہیں، اس لیے اہم بحری راستوں کی سلامتی انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا آبنائے ہرمز میں محفوظ بحری نقل و حمل کو یقینی بنانے کیلئے بھارت کے ساتھ تعاون کرے گا اور توانائی سپلائی چین کو متنوع بنانے پر بھی کام کرے گا۔صدر لی نے اہم معدنیات، مصنوعی ذہانت، دفاع، جہاز سازی اور سیمی کنڈکٹر جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا کی ٹیکنالوجی کو بھارت کی کان کنی اور ریفائننگ صنعت کے ساتھ جوڑ کر مستحکم سپلائی چین قائم کی جا سکتی ہے۔

اس سے قبل بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اتوار کو صدر لی سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔مذاکرات کے بعد وزیر اعظم مودی نے جنوبی کوریا کے صدر کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا، جب کہ بعد میں صدر لی جے میونگ صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کریں گے، جو ان کے اعزاز میں سرکاری ضیافت دیں گی۔وزارت خارجہ کے مطابق یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، مصنوعی ذہانت، سیمی کنڈکٹر، ابھرتی ٹیکنالوجی اور ثقافتی تبادلوں سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کو نئی سمت دے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

LPG Subsidy New Rules: ایل پی جی گیس بکنگ میں تبدیلی، یکم اکتوبر سے نئے اصول نافذ، سبسڈی کے لیے کرنا ہوگا یہ کام

یکم اکتوبر سے سبسڈی والے گھریلو ایل پی جی ری فل کی بکنگ کے لیے…

2 hours ago

JDU Internal Rift: جے ڈی یو میں اننت سنگھ اور نیرج کمار آمنے سامنے، پٹنہ گریجویٹ نشست پر بڑھا تنازع

اننت سنگھ نے نیرج کمار کے خلاف کھل کر محاذ کھولا، آزاد امیدوار انوج سنگھ…

3 hours ago

Andaman Tourism Vision: انڈمان کے سیاحتی شعبے کو نئی سمت دینے کی تیاری، قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے تیار ہوگا وژن ڈاکیومنٹ

لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ انڈمان نکوبار میں نئے سیاحتی مراکز تیار…

3 hours ago

Bharat Express Urdu Conclave: پاکستان نے گرچہ اردو کو اپنی زبان بنایا، لیکن اس کی جائے پیدائش اور اس کا خمیر ہندوستانی ہے: کرن رجیجو

بھارت ایکسپریس کے اردو صحافت کانکلیو میں مرکزی وزیر کرن رجیجو نے اردو کو محبت…

3 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: ملک کو اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے، وہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کریں: پی ایم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ آئچی-ناگویا میں…

3 hours ago