وزیر اعظم نریندر مودی نے مغربی بنگال کے دورے سے قبل ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ریاست کے عوام میں حکمراں جماعت کے خلاف ناراضگی بڑھتی جا رہی ہے، جب کہ لوگوں کی بی جے پی سے امیدیں وابستہ ہو رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں پی ایم مودی نے کہا کہ ’’میں بی جے پی بنگال کے کارکنان کے درمیان کولکاتا میں ایک ریلی میں شامل ہونے کے لیے بےتاب ہوں۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ ٹی ایم سی کے خلاف عوامی ناراضگی بڑھ رہی ہے۔ مغربی بنگال ترقیاتی ایجنڈے کی بنیاد پر بی جے پی کی طرف امید سے دیکھ رہا ہے۔‘‘
پی ایم مودی کولکاتا میں میٹرو منصوبوں کا کریں گے افتتاح
وزیر اعظم نے اپنے دورے کے مقصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کولکاتا میں کل کے تمام پروگرامز کا مرکزی محور ’’کنیکٹیویٹی‘‘ ہے۔ پی ایم مودی کل شام 4:15 بجے کولکاتا میں مختلف میٹرو منصوبوں کا افتتاح کریں گے، جن میں مجموعی طور پر 13.61 کلومیٹر نئی میٹرو لائنیں شامل ہیں۔ اس دوران وزیر اعظم مودی جیسور روڈ میٹرو اسٹیشن سے جے ہند بیمان بندر تک میٹرو کا سفر بھی کریں گے اور انھیں اسٹیشنز کے درمیان واپسی کا سفر بھی کریں گے۔
سڑک رابطے میں بھی بہتری، 1200 کروڑ کا منصوبہ
اس کے علاوہ پی ایم مودی کونا ایکسپریس وے کے 7.2 کلومیٹر طویل چھ لین والے ایلیویٹڈ حصے کی تعمیر کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ یہ منصوبہ 1200 کروڑ روپے سے زائد لاگت کا ہے، جو ہاوڑہ، دیہی علاقوں اور کولکاتا کو بہتر طریقے سے جوڑے گا، سفری وقت میں کمی لائے گا اور علاقے میں تجارت، سیاحت اور کاروبار کو تقویت دے گا۔ اس کے بعد پی ایم مودی ایک عوامی ریلی سے بھی خطاب کریں گے جہاں وہ بی جے پی کے ترقیاتی منصوبوں پر روشنی ڈالیں گے اور توقع ہے کہ ترنمول حکومت کو ہدف تنقید بنائیں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو
یوپی نیوز: غازی پور کے رکن پارلیمنٹ افضل انصاری کے تین اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے…
اتر پردیش میں تین سطحی پنچایت انتخابات کو لے کر الہ آباد ہائی کورٹ نے…
اے سی پی وویک بھگت کی شکایت پر کارروائی، ذات سے متعلق مبینہ توہین آمیز…
ویسٹ انڈیز کے خلاف چوتھے ٹی 20 میچ میں موقع نہ ملنے کے درمیان 15…
ریپر اور گلوکار یو یو ہنی سنگھ کی مشکلات ایک بار پھر بڑھتی نظر آ…
انکیتا بھنڈاری کو انصاف دلانے اور دشینت گوتم کو سکم کا گورنر مقرر کیے جانے…