قومی

Delhi Police Chief Replaced After Attack on CM Gupta: وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا پر حملے کے بعد دہلی پولیس کمشنر کو کیا گیا برخاست، ستیش گولچا کو بنایا گیا نیا کمشنر

وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا پر عوامی ملاقات کے دوران حملے کے ایک دن بعد دہلی پولیس میں بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔ دہلی پولیس کمشنر ایس بی کے سنگھ کو ان کے عہدے سے ہٹا کر ستیش گولچا کو نیا پولیس کمشنر مقرر کر دیا گیا ہے۔ ایس بی کے سنگھ، جو 1988 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں اور ہوم گارڈز کے ڈائریکٹر جنرل بھی ہیں، کو یکم اگست کو دہلی پولیس کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔ اب صرف چند ہفتوں بعد ہی انھیں اس عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

ستیِش گولچا کا تجربہ اور اہم تقرریاں

ستیِش گولچا کو، جو 1992 بیچ کے آئی پی ایس افسر اور AGMUT کیڈر (اروناچل پردیش، گوا، میزورم اور مرکز کے زیر انتظام علاقے) سے تعلق رکھتے ہیں، کو دہلی کا نیا پولیس کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔

گولچا دہلی پولیس میں کئی اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں، جن میں ڈپٹی کمشنر آف پولیس، جوائنٹ کمشنر اور اسپیشل کمشنر (لاء اینڈ آرڈر اور انٹیلی جنس) شامل ہیں۔ وہ 2020 کے شمال مشرقی دہلی فسادات کے دوران اسپیشل کمشنر کے طور پر تعینات تھے، اور گزشتہ سال اپریل میں انھیں ڈائریکٹر جنرل (جیل خانہ جات) مقرر کیا گیا تھا۔

وزیر اعلیٰ پر حملہ: سیکیورٹی میں سنگین کوتاہی

واضح رہے کہ بدھ کو دہلی کے شالیمار باغ میں واقع وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک ’جن سنوائی‘ کے دوران سیکیورٹی کی سنگین کوتاہی دیکھنے میں آئی، جب ایک شخص نے ان پر حملہ کیا۔ حملہ آور نے نہ صرف وزیر اعلیٰ کو تھپڑ مارا بلکہ ان کے بال بھی کھینچے۔ حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق، ملزم راجیش ساکریا نے، جو کہ گجرات سے تعلق رکھتا ہے، واقعے سے قبل وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کا معائنہ (ریکّی) بھی کیا تھا۔

حملہ آور کی والدہ کا بیان

راجیش کی والدہ بھانُو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کا بیٹا آوارہ کتوں کے معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے سے ناراض تھا۔ انھوں نے کہا کہ ’’میرے بیٹے کو کتوں سے بہت محبت ہے۔ سپریم کورٹ نے جو حکم دیا کہ دہلی-این سی آر میں تمام آوارہ کتوں کو شیلٹر میں منتقل کیا جائے، اس سے وہ بہت ناراض ہوا۔ وہ فوراً دہلی روانہ ہو گیا۔ ہمیں مزید کچھ معلوم نہیں۔‘‘‘ دریں اثنا دہلی پولیس نے واقعے کی تفصیلی جانچ شروع کر دی ہے۔ ابتدائی طور پر اسے سیکیورٹی میں بڑی کوتاہی اور اعلیٰ سطحی حفاظتی پروٹوکول کی خلاف ورزی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Nasha Mukt Punjab Yatra: نشہ مکت پنجاب یاترا، 30 ستمبر کو جالندھر میں امت شاہ کریں گے اختتامی پروگرام سے خطاب

بی جے پی کی 4 یاترائیں 117 اسمبلی حلقوں سے گزرتے ہوئے جالندھر میں ہوں…

12 minutes ago

PK Party Announces Bihar MLC: پی کے کا بڑا قدم، نیرج کمار کے خلاف جن سوراج نے اتارا امیدوار، اننت سنگھ کی بھی حمایت

بہار قانون ساز کونسل انتخابات کے لیے جن سوراج نے 3 امیدواروں کے ناموں کا…

45 minutes ago

Mahua Moitra Files Complaint Against CEC: مہوا موئترا نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف درج کرائی پولیس شکایت

ٹی ایم سی کی رکن پارلیمنٹ نے انتخابی کمیشن کے فیصلوں میں طریقۂ کار کی…

3 hours ago

TMC Symbol Freez Case: ٹی ایم سی نام اور انتخابی نشان تنازع: سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے پوچھا، کتنے وقت میں ہوگا فیصلہ؟

ممتا بنرجی کی عرضی پر سماعت، عدالت نے الیکشن کمیشن سے دونوں فریقوں کے مفاد…

3 hours ago