-بھارت ایکسپریس
PM Modi Speech in Kerala: سال 2024 کے لوک سبھا الیکشن سے متعلق ملک میں سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اس درمیان وزیراعظم نریندر مودی نے بدھ (3 دسمبر) کو اپوزیشن اتحاد انڈیا الائنس پر جم کرحملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا اتحاد میں شامل کانگریس اور لیفٹ نے کیرلا کو لوٹا ہے۔ وزیراعظم مودی نے کیرلا کے تریشور میں کہا کہ کیرلا میں لمبے وقت تک لیفٹ اور کانگریس اقتدار اور اپوزیشن کا ڈھونگ رچتے رہے ہیں۔ یہ صرف نام کے لئے دو پارٹیاں ہیں۔ کیرلا میں بدعنوانی ہو، جرائم ہو یا پریوار واد۔ یہ دونوں سب کچھ مل کرکرتے ہیں۔ اب انڈیا الائنس بناکرانہوں نے اعلان کردیا ہے کہ ان کے نظریہ اور پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے مزید کہا، ”ملک میں سڑک بن رہی ہے۔ جدید ریلوے اسٹیشن اورجدید ایئرپورٹ بن رہے ہیں، لیکن انڈیا الائنس کی حکومت صرف مودی مخالفت کے سبب کام نہیں ہونے دے رہی ہے۔ انڈیا الائنس کیرلا میں لوٹنے کی آزادی چاہتا ہے۔ گولڈ اسمگلنگ سے متعلق کھیل چلتا ہے اورکن دفاترسے چلتا ہے۔ یہ کسی سے چھپا نہیں ہے۔ یہ چاہتے ہیں کہ مرکزی حکومت جو فنڈ دیتی ہے، اس کے بارے میں پوچھ گچھ نہیں ہو۔”
وزیراعظم مودی نے کہا کہ انڈیا الائنس ہماری عقیدت پرچوٹ کرتا ہے۔ انہوں نے مندروں کو ہمارے تہواروں کو بھی لوٹنے کا ذریعہ بنا دیا ہے۔ سبری مالا میں بھی جس طرح کی افراتفری سامنے آئی ہے، اس سے عقیدتمندوں کو بہت پریشانی ہوئی ہے۔ یہ یہاں کی ریاستی حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ کو یاد ہوگا جب تک ملک میں لیفٹ اور کانگریس کے اتحاد کی حکومتیں تھیں تو تب تک مسلم بہنیں تین طلاق سے پریشان تھیں۔ مودی نے مسلم بہنوں کو تین طلاق سے آزادی دینے کی گارنٹی دی تھی اوراسے ایمانداری سے پورا بھی کرکے دکھایا۔
وزیراعظم نے لگایا یہ الزام
وزیراعظم مودی نے کہا کہ آج کل ملک میں مودی کی گارنٹی کی بحث ہے، لیکن میں مانتا ہوں کہ ملک کی ناری شکتی توسیع شدہ ہندوستان کے عزم کو حاصل کرنے کی سب سے بڑی ضمانت ہے۔ کیرلا کی بیٹیوں نے ہندوستان کے آئین کی تشکیل میں اہم کردارادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس، لیفٹ پر پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلی میں خواتین ریزرویشن کے مطالبہ کو نظرانداز کرنے کا الزام لگایا۔ واضح رہے کہ عام انتخابات میں ایک طرف بی جے پی کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) ہے تو وہیں دوسری طرف، کانگریس، ٹی ایم سی، ڈی ایم کے اور لیفٹ سمیت کئی پارٹیوں والا اپوزیشن اتحاد انڈیا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…
پورنیہ کے ایس پی کارتیکیہ شرما نے گرفتار ملزم کے بارے میں مزید کہا کہ…
کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…
اس سے قبل 15 اکتوبر کو مغربی جکارتہ میں درجنوں گھروں میں آگ لگنے سے…
ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان میں…