قومی

PM Modi Sanskrit Mantra: ہوا، سورج اور بارش کے دیوتا ہمارے لیے فلاح و بہبود کا باعث بنیں، پی ایم مودی نے ویدک منتر کیا شیئر

نئی دہلی:  وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سنسکرت کا ایک ویدک منتر شیئر کیا۔ یہ منتر قدرت کے اہم عناصر ہوا، سورج اور بارش سے وابستہ دیوتا سے خوشی، امن اور فلاح و بہبود کی دعا کرتا ہے۔ پی ایم مودی نے شکل یجروید سنہتا کے 36ویں ادھیائے کے 10ویں منتر کو شیئر کرتے ہوئے انسان اور قدرت کے درمیان گہرے تعلق کی جانب توجہ دلائی۔

وزیر اعظم نے لکھا:

शं नो वातः पवतां शं नस्तपतु सूर्यः।

 शं नः कनिक्रदद् देवः पर्जन्योऽभिवर्षतु॥

اس منتر کا مفہوم ہے کہ ہوا ہمارے لیے خوشگوار، پاکیزہ اورفائدہ بخش ہوکر چلے۔ سورج کی حرارت بھی زندگی کے لیے سازگار رہے اور پرجنیہ دیو ایسی بارش برسائیں جو وقت پر ہو، تاکہ زمین اور انسانی زندگی خوشحال رہے۔

قدرت کے توازن کے لیے پرارتھنا

اسے قدرت، انسان اور پوری کائنات کے درمیان توازن اور فلاح و بہبود کے جذبے سے جڑی پرارتھناکے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ویدک روایت میں قدرت کو زندگی کی بنیاد قرار دیا گیا ہے۔ ہوا، سورج کی روشنی اور پانی کے بغیر انسانی زندگی اور زراعت کا تصور مشکل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس منتر میں قدرت کی ان طاقتوں کے سازگار اور فلاح بخش رہنے کی دعا کی گئی ہے۔

زراعت اور انسانی زندگی سے براہ راست تعلق

ہوا جہاں صاف سانس لینے اور قدرتی چکر کے لیے ضروری ہے، وہیں سورج توانائی کا بنیادی ذریعہ ہونے کے ساتھ درختوں اور پودوں میں ضیائی تالیف (Photosynthesis) کے عمل کے لیے بھی انتہائی اہم ہے۔اسی طرح بارش کا کھیتوں اور آبی ذخائر سے براہ راست تعلق ہے۔ اگر مناسب مقدار میں وقت پر بارش ہو تو فصل اچھی ہوتی ہے اور خشک سالی یا قحط اور بھوک جیسے حالات سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔ویدک منتر کے ذریعے قدرت کے انہی عناصر کے متوازن اور سازگار رہنے کی پرارتھنا کی گئی ہے، جو انسانی زندگی، زراعت اور مجموعی طور پر زمین پر زندگی کے تسلسل کے لیے بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

LPU Student Protest: ایل پی یو میں طلبہ کا احتجاج بے قابو، پولیس کے ساتھ جھڑپ، فگواڑا-جالندھر ہائی وے جام، کئی گاڑیاں میں لگائی آگ

لولی پروفیشنل یونیورسٹی کے باہر احتجاج نے اختیار کی پُرتشدد شکل، طلبہ نے نعرے بازی…

3 hours ago

Ashok Singhal Birth Centenary: اشوک سنگھل کی جنم صدی پر گونجا ’رام نام‘، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے نوجوانوں سے کیا اپیل

بھارت منڈپم میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اشوک سنگھل…

4 hours ago

Virat Kohli Century: ترواننت پورم میں ’کنگ کوہلی‘ کا طوفان! سنچری جڑ کر ویسٹ انڈیز کو کیا بے حال، ہندوستان نے 8 وکٹ سے ہرایا

 ہندوستان نے وراٹ کوہلی اور کپتان شبھمن گل کی شاندار سنچریوں کی بدولت اتوار کو…

4 hours ago

Amit Shah Congress Challenge: امت شاہ کی کانگریس کو دوٹوک للکار، کہا- بے بنیاد دعوؤں کے بجائے اعداد و شمار کے ساتھ کریں بات

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو کانگریس پر حملہ تیز کرتے ہوئے سابق…

5 hours ago