نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر بھارتی ثقافت اور قدیم ویدک علم کو اجاگر کرتے ہوئے اتھروید کا ایک اہم منتر سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ اس منتر کے ذریعے انہوں نے ماحولیات اور انسانی ترقی کے درمیان گہرے تعلق کو واضح کیا، جس نے عوام اور سوشل میڈیا یوزرکی توجہ حاصل کر لی ہے۔وزیراعظم مودی اکثر اپنی تقاریر اور سوشل میڈیا پیغامات میں ویدوں، اُپنشدوں اور بھارتی تہذیب کے علم کو عام لوگوں تک پہنچاتے ہیں۔ اسی سلسلے میں انہوں نے آج ایک ایسا ویدک شلوک پیش کیا جس میں قدرت اور انسان کے باہمی رشتے کو نہایت خوبصورت انداز میں بیان کیا گیا ہے۔
“वनस्पते शतवल्शो वि रोह सहस्रवल्शा वि वयं रुहेम।
यं त्वामयं स्वधितिस्तेजमानः प्रणिनाय महते सौभगा۔।”
اس منتر کا سادہ مطلب یہ ہے کہ اے نباتات! تم سینکڑوں شاخوں کے ساتھ پھلو پھولو اور اسی طرح ہم انسان بھی ہزاروں کامیابیوں، خوشحالی اور ترقی کی راہوں پر آگے بڑھیں۔ اس میں یہ پیغام بھی شامل ہے کہ جس ہتھیار یا اوزار سے درختوں کو سنوارا جاتا ہے، وہ ہمارے لیے خوشحالی اور ترقی کا ذریعہ بنے۔
یہ شلوک صرف ایک مذہبی پرارتھنا نہیں بلکہ انسان اور فطرت کے درمیان توازن اور ہم آہنگی کی گہری تعلیم دیتا ہے۔ اس کا پیغام یہ ہے کہ جب تک ہماری فطرت سرسبز اور محفوظ رہے گی، تب تک انسانی تہذیب بھی ترقی کر سکتی ہے۔
آج جب دنیا موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی عدم توازن جیسے سنگین مسائل کا سامنا کر رہی ہے، ایسے میں ویدک تعلیمات کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔ وزیراعظم مودی اکثر اپنے “سُبھاشتم” کے ذریعے عوام کو اپنی جڑوں اور روایتی علم سے جوڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔ان کا یہ تازہ پیغام بھی اسی بات کی یاد دہانی ہے کہ بھارت کی ترقی اسی وقت مکمل ہو سکتی ہے جب ہم قدرت اور ماحولیات کے تحفظ کے ساتھ آگے بڑھیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…
موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ…