قومی

May This Navratri Bring New Strength, Faith: PM Modi: نوارتری کے پہلے دن وزیراعظم نریندر مودی کا خصوصی پیغام، ملک بھر کو پیش کی مبارکباد

 چترا نوارتری، بھارتی نو سال (نَو سنوتسر) اور گڑی پڑوا کے مقدس موقع پر نریندر مودی  نے تمام اہلِ وطن کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے پرارتھنا کی کہ جگت جننی ماں درگا کی کرپا ہر ہندوستانی کی زندگی میں خوشی، خوشحالی اور بہتر صحت لے کر آئے اور ملک کی ترقی کے عزم کو کامیابی نصیب ہو۔ وزیرِ اعظم  مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر اپنے پیغام میں نوارتری کو طاقت کی عبادت کا مقدس موقع قرار دیا۔ انہوں نے لکھا کہ “میرے ملک بھر کے اہلِ خانہ کو نوارتری کی دلی مبارکباد۔ طاقت کی دیوی ماں درگا کی بے پایاں آشیرواد سے سب کا بھلا ہو اور وکست بھارت کے ہمارے عزم کو نئی توانائی ملے۔ جئے امبے جگدمبے ماں۔” انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ روحانی طاقت کا یہ بہاؤ ملک کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

نوارتری کے پہلے دن دیوی درگا کے پہلے روپ، دیوی شیل پتری کی پوجا کی جاتی ہے۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم نے ایک خصوصی سنسکرت شلوک بھی شیئر کیا:
“وندے ونچھیتلابھایا چندراردھکرتاشیکھرم

 وریشرودھم شولادھرم شیلپوتریم یاشاسوینیم*

اس کا مفہوم بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماں شیل پتری، جو بھکتوں کی خواہشات پوری کرتی ہیں، سر پر آدھا چاند سجائے اور بیل پر سوار ہیں، وہ سب کی زندگی میں سکون، ضبط اور مثبت توانائی پیدا کریں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک بھجن بھی پیش کیا اور دیوی ماں کے  عقیدت کا اظہار کیا۔

بھارتی نو سال ‘نَو سنوتسر’ کے موقع پر بھی وزیرِ اعظم نے ملک میں حوصلہ اور خوداعتمادی بڑھنے کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ نیا سال خدمت کے جذبے کو مزید مضبوط کرے گا اور قوم کی تعمیر میں نئی رفتار لائے گا۔اسی طرح گڑی پڑوا، جو خاص طور پر مہاراشٹر سمیت ملک کے مختلف حصوں میں منایا جاتا ہے، کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ تہوار نئی امید، توانائی اور مواقع کا پیغام لے کر آتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والا سال ہر ہندوستانی کو مضبوط عزم کے ساتھ اپنی خواہشات کو پورا کرنے کی ترغیب دے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi Indian Hockey Team: ایشین گیمز میں ہندوستان کی بیٹیوں نے جیتا گولڈ، وزیراعظم مودی نے کہا ’’بھارتی ہاکی کے لیے بہت خاص لمحہ‘‘

وزیراعظم نریندر مودی نے پی ایم او کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا،…

2 minutes ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026، پی ایم مودی اور صدر جمہوریہ نے تمغہ جیتنے والے بھارتی کھلاڑیوں کو دی مبارکباد

باکسنگ میں لو لینا بورگوہین، پروین ہڈا اور انکش پنگھال نے گولڈ جیتا، ریسلنگ میں…

32 minutes ago

IRCTC Case: آئی آر سی ٹی سی منی لانڈرنگ کیس میں لالو خاندان کی مشکلیں بڑھیں، لالو، رابڑی اور تیجسوی کی کل عدالت میں پیشی

IRCTC منی لانڈرنگ کیس میں لالو پرساد یادو، رابڑی دیوی اور تیجسوی یادو ہفتہ کو…

54 minutes ago