قومی

PM Modi Shares a Shloka: ’’جیسے ہوں گے خیال اور عمل، ویسی ہوگی زندگی‘‘ وزیراعظم مودی نے شیئر کیا سنسکرت شلوک، جانئے کیا ہیں اس کے معنی؟

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے آجو اپنے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک بار پھر ہندوستانی علم کی روایت اور سناتن فلسفے سے وابستہ ایک متاثر کن سنسکرت شلوک شیئر کیا۔ اپنے باقاعدہ ’سبھاشِتم‘ پیغام کے تحت شیئر کیے گئے اس شلوک کے ذریعے وزیراعظم نے ملک کے عوام کو ذاتی ترقی، مثبت سوچ اور نیک اعمال کو زندگی کا حصہ بنانے کا پیغام دیا۔ پی ایم مودی نے اس پوسٹ کے ساتھ ایک پُرسکون اور خوبصورت ویڈیو بھی شیئر کیا ہے، جس میں قدرتی مناظر، دھیان کی مُدرا اور روشن دیے کے ساتھ شلوک کا مفہوم ہندی اور انگریزی دونوں زبانوں میں خوبصورتی سے سمجھایا گیا ہے۔

کرم، من اور وچن کی پاکیزگی پر زور

وزیراعظم مودی کی جانب سے شیئر کیے گئے شلوک میں انسانی زندگی کے ایک اہم نفسیاتی اور روحانی اصول کو بیان کیا گیا ہے۔ اس کا سادہ مفہوم یہ ہے کہ انسان اپنے اعمال، خیالات اور گفتار کے ذریعے جس چیز یا موضوع کا مسلسل عمل کرتا ہے، اس کی زندگی بالآخر اسی سمت میں آگے بڑھنے لگتی ہے۔ اسی لیے ہر شخص کو ہمیشہ فلاح بخش، نیک اور مثبت خیالات کو اپنانا، اچھی بات چیت کرنا اور نیک اعمال انجام دینا چاہیے، تاکہ اس کی زندگی بھی فلاح و بہبود کی سمت آگے بڑھے۔

’ملک کی تعمیر کے لیے مثبت سوچ ضروری ہے‘

اپنی اس پوسٹ کے ذریعے وزیراعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر ملک کے شہریوں کو اخلاقی زندگی، خود اصلاح اور قومی تعمیر کے لیے متحد ہونے کی ترغیب دی ہے۔ وزیراعظم کا ماننا ہے کہ تیزی سے بدلتے دور میں اگر انسان اپنے خیالات اور اعمال میں پاکیزگی اور مثبت سوچ برقرار رکھے تو نہ صرف اس کی ذاتی زندگی بہتر ہوگی بلکہ معاشرہ اور ملک بھی ترقی کی راہ پر آگے بڑھیں گے۔ یہ پوسٹ ہر شہری کو اپنے خیالات، الفاظ اور اعمال کے درمیان توازن اور ہم آہنگی قائم رکھنے کی یاد دلاتی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے شیئر کیا گیا یہ پُرسکون اور دلکش ویڈیو سوشل میڈیا پرلوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ ملک اور بیرونِ ملک سوشل میڈیا صارفین اس پہل کی تعریف کر رہے ہیں، جو تیز رفتار زندگی کے درمیان لوگوں کو سناتن ثقافت کے قیمتی علمی اور اخلاقی ورثے سے جوڑنے کی کوشش ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

10 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

11 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

12 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

12 hours ago