قومی

PM Modi Sanskrit Shlok: ’علم، ہنر اور بہترین صحت…‘ وزیراعظم مودی نے نوجوانوں کو بتائے کامیابی کے راز ، واقف کرایا کہ کیا ہے دنیا کی سب سے بڑی دولت ؟

وزیراعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر سوشل میڈیا کے ذریعے ملک کے عوام، خصوصاً نوجوانوں کو سناتن روایات، اخلاقی اقدار اور زندگی کے بنیادی اصولوں کا پیغام دیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بامعنی سنسکرت سُبھاشِت شیئر کرتے ہوئے نوجوانوں کو کامیاب زندگی اور ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کے لیے علم، ہنر، صحت اور اطمینان کی اہمیت سمجھائی۔ وزیراعظم کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں لوگوں نے سراہا اور اسے نوجوانوں کے لیے ایک حوصلہ افزا پیغام قرار دیا۔ مودی نے کہا کہ جب تک نوجوان نسل علم، مہارت اور اچھی صحت کو اپنی زندگی کا حصہ نہیں بنائے گی، تب تک ایک مضبوط اور ترقی یافتہ قوم کی تعمیر ممکن نہیں۔

وزیراعظم مودی نے کامیابی کا آسان راستہ بتایا

وزیراعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز اپنے پیغام میں لکھا کہ علم انسان میں بصیرت پیدا کرتا ہے، ہنر ترقی کی راہ ہموار کرتا ہے اور بہترین صحت ہر عزم کو کامیابی میں بدلنے کی طاقت دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج بھارت کے باصلاحیت نوجوان انہی عظیم خوبیوں کو اپنا کر عالمی سطح پر ملک کی شناخت کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں۔ ان کے مطابق یہ اوصاف نہ صرف ذاتی کامیابی بلکہ ترقی یافتہ بھارت کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کی بنیاد ہیں۔

سوشل میڈیا پر سنسکرت شلوک

اپنے پیغام کے ساتھ وزیراعظم نے ایک سنسکرت شلوک بھی شیئر جس کی تشریح کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ تمام خوبیوں میں ہنر سب سے بہتر ہے، تمام دولتوں میں علم سب سے قیمتی سرمایہ ہے، زندگی کے تمام فوائد میں اچھی صحت سب سے بڑا فائدہ ہے اور دنیا کی تمام خوشیوں میں اطمینان اور قناعت سب سے اعلیٰ نعمت ہے۔

سورج اور روشنی کی مثال سے دیا پیغام

وزیراعظم نے یاد دلایا کہ اس سے ایک روز قبل بھی انہوں نے ایک سنسکرت شلوک شیئر کیا تھا، جس میں سورج اور اس کی روشنی کی مثال دیتے ہوئے باہمی انحصار اور اجتماعی ترقی کی اہمیت بیان کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ جس طرح سورج اپنی روشنی کے بغیر نظر نہیں آ سکتا اور روشنی کا وجود سورج کے بغیر ممکن نہیں، اسی طرح معاشرے کی ترقی بھی تمام طبقات کے تعاون سے ہی ممکن ہے۔

عوامی نمائندوں کو فرض یاد دلایا

اس سے قبل پیر کے روز بھی وزیراعظم مودی نے ایک سنسکرت شلوک کے ذریعے عوامی نمائندوں کو ان کی ذمہ داریوں کی یاد دہانی کرائی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ بیٹیوں کے حقوق کا تحفظ، نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت، اور ملک کی سلامتی، یکجہتی اور خوشحالی کے لیے مسلسل کام کرنا ہر عوامی نمائندے کی اولین ذمہ داری ہے۔ ان کے مطابق جب ہر شہری کی زندگی میں مثبت تبدیلی آئے گی، تبھی ملک حقیقی معنوں میں ترقی کی نئی منزلیں طے کرے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

JNU Students on Indefinite Hunger Strike: جے این یو میں طلبہ کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال، یہ ہیں اہم مطالبات

طلبہ کا الزام ہے کہ بھوک ہڑتال کے دوران JNU کے وائس چانسلر نے چیف…

3 hours ago

Jantar Mantar Protest: جنتر منتر پر اپوزیشن کے احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی سخت، دفعہ 163نافذ

سکیورٹی انتظامات کے تحت جنتر منتر کے آس پاس کے حساس مقامات پر اضافی پولیس…

3 hours ago