قومی

PM Modi remembers Khudiram Bose in Man Ki Baat: پی ایم مودی نے خودیرام بوس کو کیا یاد، کہا – 18 سالہ نوجوان نے مسکراتے ہوئے دی تھی جان

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ کے 124 ویں ایپی سوڈ میں فریڈم فائٹر رام بوس کی قربانی کو یاد کیا۔ انہوں نے 11 اگست 1908 کو بہار کے مظفر پور میں پیش آنے والے اس تاریخی واقعے کا ذکر کیا، جب 18 سالہ خودیرام بوس نے حب الوطنی کے جذبے سے مسکراتے ہوئے پھانسی کے پھندے کو گلے لگایا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اگست کا مہینہ انقلاب کا مہینہ بھی ہے۔

پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا، ’’آپ تصور کیجئے، بہار کے مظفر پور شہر، تاریخ 11 اگست 1908، ہر گلی، ہر چوراہا، ہر ہلچل اس وقت جیسے تھمی ہوئی تھی، لوگوں کی آنکھوں میں آنسو تھے، لیکن دلوں میں آگ تھی۔ لوگوں نے جیل کو گھیر رکھا تھا، جہاں ایک 18 سالہ نوجوان انگریزوں کے خلاف اپنی وطن پرستی ظاہر کرنے کی قیمت چکا رہا تھا۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، ’’جیل کے اندر انگریز افسران ایک نوجوان کو پھانسی دینے کی تیاری کر رہے تھے، اس نوجوان کے چہرے پر کوئی خوف نہیں تھا، بلکہ فخر سے بھرا ہوا تھا، وہ فخر جو ملک کے لیے مر مٹنے والوں کو ہوتا ہے، وہ دلیر، وہ بہادر نوجوان تھے، خودیرام بوس۔ صرف 18 سال کی عمر میں انہوں نے وہ ہمت دکھائی، جس نے پورے ملک کو جھنجھوڑ دیا۔‘‘

اپنے خطاب میں انہوں نے مزید کہا، ’’تب اخباروں نے بھی لکھا، ’خودیرام بوس جب پھانسی کے پھندے کی طرف بڑھے تو ان کے چہرے پر مسکراہٹ تھی۔’ ایسی لاتعداد قربانیوں کے بعد، صدیوں کی تپسیا کے بعد ہمیں آزادی ملی تھی۔ ملک کے دیوانوں نے اپنے لہو سے آزادی کی تحریک کو سیراب کیا تھا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اگست کو انقلاب کا مہینہ قرار دیتے ہوئے کہا، ’’یکم اگست لوک مانیہ بال گنگادھر تلک کی برسی ہے، جنہوں نے جدوجہد آزادی کو ایک نئی سمت دی۔ 8 اگست کو مہاتما گاندھی کی قیادت میں ’بھارت چھوڑو تحریک‘ شروع ہوئی، جس نے برطانوی راج کی بنیاد ہلا دی۔ پھر 15 اگست، ہمارا آزادی کا دن، جب ہم اپنے فریڈم فائٹر کو یاد کرتے ہیں اور ان سے تحریک لیتے ہیں۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Air India Flight Suspension: سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایئر انڈیا کی سعودی عرب آنے اور جانے والی پروازیں 14 نومبر تک معطل

یہ تازہ ایڈوائزری اس اعلان کے صرف چھ دن بعد سامنے آئی ہے، جس میں…

9 hours ago

The BJP’s New Balance in UP: یوگی کی زمین، مودی کا آسمان: یوپی میں بی جے پی کا نیا سیاسی توازن

امت شاہ کے لکھنؤ دورے اور ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد 2027 اور…

9 hours ago

CM Yogi’s leadership in UP: کیا امت شاہ نے یوپی میں یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت پر مہر لگا دی؟ 2027 اور 2029 کے سیاسی فارمولے کا پورا حساب

لکھنؤ میں بی جے پی کی ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد قیاس آرائیاں…

10 hours ago

Supreme Court on UP SIR: اتر پردیش ایس آئی آر معاملے میں سپریم کورٹ سخت، الیکشن کمیشن کو تحقیقات کی ہدایت

سپریم کورٹ نے اتر پردیش میں ووٹر لسٹ سے نام حذف کرانے کے لیے بڑی…

10 hours ago