قومی

PM Narendra Modi: دمن کے دورے پر وزیر اعظم مودی کا شاندار استقبال، مقامی افراد بولے: چھوٹا علاقہ، لیکن ترقی بہت بڑی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کے دمن کے دورے پر مقامی عوام اور بی جے پی کارکنوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیر اعظم  مودی نے اپنے دورے کے دوران تقریباً 2,970 کروڑ روپے مالیت کی 56 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھا، جن میں نامو اسپتال اور نامو ایئرپورٹ جیسے اہم منصوبے شامل ہیں۔ اس موقع پر پورے دمن میں جشن کا ماحول دیکھنے میں آیا اور مقامی لوگوں نے ترقیاتی کاموں پر خوشی کا اظہار کیا۔بی جے پی لیڈر اسپی دمانیا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی آمد سے دمن میں عید اور تہوار جیسا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ ان کے مطابق عوام بڑی تعداد میں وزیر اعظم مودی کے استقبال کے لیے جمع ہوئے اور ترقیاتی منصوبوں کو علاقے کے مستقبل کے لیے اہم قرار دیا۔وزیر اعظم مودی کے استقبال کے لیے آنے والے متعدد مقامی باشندوں نے بھی اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ ایک حامی نے کہا کہ نریندر مودی نے دمن کے عوام کے لیے بے شمار کام کیے ہیں۔ ان کے مطابق نئے اسپتال، تعلیمی ادارے اور انجینئرنگ کالج قائم کیے گئے ہیں، جس سے نوجوانوں اور عام شہریوں کو براہِ راست فائدہ پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے عوامی فلاح کے لیے مسلسل کام کیا ہے اور لوگ ان کے شکر گزار ہیں۔

ایک اور مقامی شہری نے کہا کہ اگرچہ دمن ایک چھوٹا علاقہ ہے، لیکن یہاں جس پیمانے پر ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے ہیں، وہ غیر معمولی ہیں۔ ان کے مطابق علاقے میں جدید سہولتوں کی فراہمی سے لوگوں کا معیارِ زندگی بہتر ہوگا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ ایک مقامی رہائشی نے جذباتی انداز میں کہا کہ اب تک انہوں نے وزیر اعظم مودی کو صرف ٹیلی ویژن پر دیکھا تھا، لیکن پہلی بار انہیں قریب سے دیکھنے کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم مودی کی صحت اور کامیابی کے لیےپرارتھنا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کی قیادت کرتے رہیں۔

مقامی افراد کے مطابق گزشتہ دس دنوں سے دمن کو وزیر اعظم مودی کے استقبال کے لیے سجایا جا رہا تھا۔ شہر کی سڑکوں، عمارتوں اور اہم مقامات کو خصوصی طور پر آراستہ کیا گیا تھا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ دمن کو ایسے ترقیاتی تحفے ملے ہیں جن کا انہوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا۔وزیر اعظم مودی نے اپنے دورے کے دوران نامو ایئرپورٹ کے نئے ٹرمینل عمارت کا افتتاح کیا، جس سے دمن اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کی فضائی رابطہ کاری مزید مضبوط ہوگی۔ حکام کے مطابق اس منصوبے سے سیاحت کو فروغ ملے گا اور کاروباری سرگرمیوں میں بھی اضافہ متوقع ہے۔اس کے علاوہ وزیر اعظم  مودی نے نامو اسپتال کا افتتاح کیا، جو علاقے میں جدید طبی سہولتوں کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے آئیکونک برج، دمن کنونشن سینٹر اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی (NIFT) کیمپس سمیت کئی اہم منصوبوں کا سنگِ بنیاد بھی رکھا۔دورے کے دوران لکشدیپ کے کلپینی اور کدمت جزائر میں جدید ملٹی پرپز جیٹی اور بندرگاہی سہولتوں کے منصوبوں کا بھی آغاز کیا گیا۔ حکام کے مطابق ان تمام منصوبوں کا مقصد بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا، علاقائی رابطے بڑھانا، صحت و سیاحت کے شعبوں کو فروغ دینا اور مقامی معیشت کو نئی رفتار فراہم کرنا ہے۔ وزیر اعظم  مودی کے دورے کو دمن کی ترقی کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Home Secretary Unconditional Apology: کیا مرکزی داخلہ سکریٹری نے سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی؟ جانیے کیا ہے قانونی ضابطہ

توہینِ عدالت کے نوٹس کے جواب میں حلف نامے میں معافی کے ذکر سے متعلق…

15 minutes ago

Prime Minister Narendra Modi: کھیلو انڈیا اور اسپورٹس فیڈریشنز کو مضبوط بنانے کے لیے 36 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مختص: پی ایم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے میجر دھیان چند اسٹیڈیم میں ایشین گیمز 2026 کے بھارتی…

56 minutes ago

Jio Platforms IPO: جیو پلیٹ فارمز کا آئی پی او 21 اکتوبر کو کھلے گا، فی شیئر قیمت 1,065 سے 1,119 روپے مقرر

ریلائنس انڈسٹریز کی ڈیجیٹل اور ٹیلی کام کمپنی کا آئی پی او 23 اکتوبر تک…

1 hour ago