قومی

بہارمیں قابل اعتراض الفاظ کے استعمال پر جذباتی ہوئے پی ایم مودی، کہا- ’میری ماں کو گالیاں دی گئی، کبھی تصوربھی نہیں کیا‘

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کے روزبہارمیں حال ہی میں ہوئے ایک متنازعہ سانحہ پرسخت ردعمل کا اظہارکیا۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ انہوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ بہارمیں ایسی صورتحال پیدا ہوگی، جس کی ایک بھرپورروایت ہے، جہاں ماں کی عزت کوٹھیس پہنچائی جائے گی۔ انہوں نے کہا، ’’ماں ہی توہماری دنیا ہوتی ہے، ماں ہی ہماری تہذیب ہوتی ہے۔ کچھ دن پہلے بہار میں  جو ہوا، اس کا نہ تو میں نے تصورکیا تھا، نہ کسی بہارکے بھائی بہن نے کیا ہوگا اورنہ ہی ہندوستان کے کسی شہری نے ایسا سوچا ہوگا۔“

 وزیراعظم مودی نے مزید کہا کہ بہارمیں آرجے ڈی-کانگریس کے اسٹیج سے ان کی ماں کوگالیاں دی گئیں، جوصرف ان کی ماں کی توہین نہیں بلکہ پورے ملک کی ماؤں، بہنوں اوربیٹیوں کی توہین ہے۔ وزیراعظم مودی نے کہا، ”یہ گالیاں صرف ماں کی توہین نہیں ہے، بلکہ ہندوستان کی ہرماں، بہن اوربیٹی کی توہین ہے۔ مجھے معلوم ہے، جو درد میرے دل میں ہے، وہی درد بہارکے لوگوں کے دل میں بھی ہے۔ ہر ماں-بیٹی کے احترام کوچوٹ پہنچی ہے۔“

پروگرام میں اہم شخصیات نے کی شرکت

پروگرام میں بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمار، نائب وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری اور وجے کمار سنہا بھی موجود رہے۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ آج وزیراعظم مودی سمّان ندھی کا افتتاح کررہے ہیں۔ اس سے سیلف ہیلپ گروپ زندگی گزارنے کے لئے کام کرنے والی بہنوں کو قرض کی رقم حاصل کرنے میں سہولت فراہم کرے گا۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

شریانش موہن نے این سی پی یو ایل کے ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالا، قومی اردو کونسل کے ذمہ داران نے کیا استقبال

ہندوستانی زبانوں اور ادب سے اپنی گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا…

2 hours ago

Dhanteras 2026: وزیر داخلہ امت شاہ سمیت کئی لیڈروں نے دھن تیرس کی دی مبارکباد

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے بھی اس موقع پر ملک کے عوام کو نیک…

3 hours ago