وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت ’’بلیو اکانومی‘‘ کے فروغ کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے حال ہی میں کہا تھا کہ ’’ہم ایک ایسے مستقبل کی جانب بڑھ رہے ہیں جہاں بلیو اکانومی، سبز سیارے کی تعمیر کا ذریعہ بنے گی۔‘‘ اسی سمت میں گجرات، جس کے پاس ملک کی سب سے طویل 2340.62 کلومیٹر سمندری سرحد ہے، بلیو اکانومی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ گجرات حکومت نے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل کی قیادت میں ماہی گیری کے فروغ اور مچھواروں کی معاشی حالت بہتر بنانے کے لیے متعدد پالیسیاں اور مراعات نافذ کی ہیں۔ ان اقدامات کے نتیجے میں گجرات سمندری مچھلی کے پیداوار میں ملک کی دوسری سب سے بڑی ریاست بن گیا ہے۔
مچھلی کی پیداوار میں زبردست اضافہ
سال 2023-24 کے دوران گجرات میں سمندری مچھلی کی پیداوار 7,04,828 میٹرک ٹن اور داخلی آبی ذخائر سے حاصل کردہ مچھلی کی پیداوار 2,03,073 میٹرک ٹن رہی، جو مجموعی طور پر تقریباً 9.07 لاکھ میٹرک ٹن بنتی ہے۔ جب کہ مالی سال 2024-25 میں یہ بڑھ کر تقریباً 10.36 لاکھ میٹرک ٹن تک پہنچنے کی توقع ہے۔
مرکزی اسکیموں سے رفتار ملی
PMMSY اسکیم کے تحت 2020-21 سے 2024-25 تک گجرات کو مرکزی حکومت کی جانب سے 897.54 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے، جب کہ سال 2025-26 کے لیے 50 کروڑ روپے کی گرانٹ مختص کی گئی ہے۔ اس اسکیم کے ذریعے فشریز ویلیو چین میں موجود خامیوں کو دور کیا جا رہا ہے، جیسے کہ جدید انفراسٹرکچر، مارکیٹنگ، کولڈ چین، ٹریسیبلٹی، اور مچھواروں کی فلاح۔
بندرگاہوں اور سہولیات کی تعمیر
ریاست میں مچھلی بندرگاہوں کی بہتری کے ساتھ ساتھ مادھوڑ، نوابندر، ویراول-2 اور سوتراپاڈا میں نئے فشری پورٹس بھی بنائے جا رہے ہیں۔ ڈیزل پر ویٹ میں کمی، ایندھن پر سبسڈی، مچھلی کی افزائش کے لیے زمین اور بجلی و سڑک جیسی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔
روزگار اور جدید ٹیکنالوجی پر زور
ریاستی حکومت نے 2025-26 کے لیے بائیوفلاک، آر اے ایس، کیج کلچر، کولڈ اسٹوریج، بوٹ بلڈنگ یارڈ اور سی ویڈ کلچر جیسے منصوبوں پر بھی اعانت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، تاکہ روزگار میں اضافہ ہو اور ماہی گیری کا شعبہ جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہو سکے۔
بھارت ایکسپریس اردو
کولکاتا کے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے بین الاقوامی دوستانہ میچ میں برازیل نے…
وزیر اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پی ایم مودی کے…
امت شاہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ 31 دسمبر 2029 تک مدھیہ پردیش…
بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ منوج تیواری نے بھارت اور برازیل کے درمیان مقابلے…
ہفتہ کy کے روز بھارت کی مردوں کی ہاکی ٹیم نے ککامی گاہارا کے گیفو…
اسپتال سے پہلی بار کیپٹن اسمت مچھار کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔ تصاویر میں…