وزیر اعظم نریندر مودی۔
نئی دہلی: انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 میں بھارت نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں اپنے تکنیکی وژن اور عالمی قیادت کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے اے آئی کے مستقبل کے لیے انسانی اقدار پر مبنی ’’MANAV وژن‘‘ پیش کیا۔
وزارتِ خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سمٹ میں شریک عالمی رہنماؤں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کے قائدین نئی دہلی میں ایک ایسے مصنوعی ذہانت نظام کے لیے جمع ہوئے ہیں جو ذمہ دار، جمہوری اور سب کو ساتھ لے کر چلنے والا ہو۔
وزارت کے مطابق بھارت اے آئی کے لیے MANAV وژن پیش کرتا ہے، جس کے تحت:
M — اخلاقی اور اقدار پر مبنی نظام (Moral & Ethical Values)
A — جوابدہ حکمرانی (Accountable Governance)
N — قومی خودمختاری (National Sovereignty)
A — قابلِ رسائی اور شمولیتی نظام (Accessible & Inclusive)
V — معتبر اور جائز (Valid & Legitimate)
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے دور میں دنیا کے سامنے بڑے مواقع کے ساتھ بڑی ذمہ داریاں بھی موجود ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ اے آئی کے مستقبل کی تشکیل کرتے وقت جدت اور ذمہ داری کے درمیان توازن برقرار رکھا جائے۔
انہوں نے کہا، ’’ہمیں صرف موجودہ نسل ہی نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے بارے میں بھی سوچنا ہوگا کہ ہم انہیں اے آئی کی کیسی دنیا دے کر جا رہے ہیں۔ اصل سوال یہ نہیں کہ اے آئی مستقبل میں کیا کر سکتی ہے، بلکہ یہ ہے کہ ہم آج اے آئی کو کس سمت میں لے جا رہے ہیں۔‘‘
جوہری توانائی کی مثال دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ انسانیت نے اس کی تباہی بھی دیکھی ہے اور مثبت استعمال بھی، اسی طرح اے آئی بھی انسانیت کے لیے فائدہ یا نقصان دونوں کا سبب بن سکتی ہے۔
اے آئی کو ایک انقلابی طاقت قرار دیتے ہوئے انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اس ٹیکنالوجی کو بغیر سمت کے چھوڑ دیا گیا تو یہ تباہی کا باعث بن سکتی ہے، جبکہ درست رہنمائی کے ساتھ یہی ٹیکنالوجی عالمی مسائل کا حل بن سکتی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا، ’’ہمیں اے آئی کو کھلا آسمان دینا چاہیے لیکن اس کی کمان اپنے ہاتھ میں رکھنی ہوگی۔ جیسے جی پی ایس راستہ دکھاتا ہے مگر آخری فیصلہ انسان ہی کرتا ہے کہ کس سمت جانا ہے۔‘‘
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کا ‘MANAV وژن’ اکیسویں صدی کے لیے انسانی مرکزیت پر مبنی اے آئی فریم ورک ہے، جو ٹیکنالوجی کو انسانیت کی خدمت کے لیے استعمال کرنے کی سمت طے کرے گا۔
بھارت ایکسپریس۔
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش…
ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…
گاندھی جینتی پر دہلی سمیت کئی شہروں میں SIR اور مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف…