قومی

PM Modi praises Rajnath Singh and S. Jaishankar’s speech: پی ایم مودی نے پارلیمنٹ میں ’آپریشن سندور‘ پر وزیر دفاع اور وزیر خارجہ کی تقریر کی تعریف کی

نئی دہلی: پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں ’آپریشن سندور‘ پر خصوصی بحث ہو رہی ہے۔ سیشن کے دوران وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے تقریریں کیں اور ’آپریشن سندور‘ کی کامیابی اور دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کے نقطہ نظر کو پیش کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے دونوں اعلیٰ لیڈران کی تقریر کی تعریف کی۔

پی ایم مودی نے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں ’آپریشن سندور‘  پر خصوصی بحث کے دوران وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی تقریر کو بہترین قرار دیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ پر پوسٹ کرتے ہوئے، انہوں نے لکھا، ’’وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی شاندار تقریر، جس میں انہوں نے آپریشن سندور میں ہندوستان کے سیکورٹی نظام کی کامیابی اور ہماری مسلح افواج کی ہمت پر ایک گہرا نقطہ نظر پیش کیا۔‘‘

 

پی ایم مودی نے دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کے نقطہ نظر کے بارے میں بتانے کے لئے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے ‘X’ پر لکھا، ’’وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کی تقریر بہترین تھی۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کیسے نظر آپریشن سندور کے ذریعے دہشت گردی کے خطرے سے لڑنے میں ہندوستان کا نقطہ دنیا کے سامنے واضح طور پر آیا ہے۔‘‘

 

اس سے پہلے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں آپریشن سندور کی جامع کامیابی کے بارے میں بتایا۔ بھارتی افواج کی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے دہشت گرد پاکستان کو سخت نشانہ بنایا۔

راج ناتھ سنگھ نے کہا، ’’ہماری تاریخ ہے کہ ہم نے کبھی کسی کی ایک انچ زمین پر قبضہ نہیں کیا، اگر شیر مینڈکوں کو مارے تو اس سے بہت اچھا پیغام نہیں جاتا۔ ہماری فوج شیر ہے، پاکستان جیسا، جو اپنے وجود کے لیے دوسروں پر منحصر ہو، اس سے مقابلے کا مطلب ہے اپنا معیار کم کرنا۔ ہماری پالیسی دہشت گردی کے خلاف موثر کارروائی کرنا ہے۔ ہمارا پاکستان سے اختلاف ان کی دہشت گردی کی پالیسی کی وجہ سے ہے۔‘‘

وہیں، وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی زیرو ٹالرنس پالیسی کو ایک بار پھر واضح کیا۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ’آپریشن سندور‘ کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان فون پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی تھی۔

جے شنکر نے کہا، ’’22 اپریل سے 17 جون کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کوئی فون کال نہیں ہوئی تھی۔‘‘ وزیر خارجہ نے ان قیاس آرائیوں کو بھی ختم کر دیا کہ آپریشن سندور کے دوران بین الاقوامی دباؤ کا کوئی کردار تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

The BJP’s New Balance in UP: یوگی کی زمین، مودی کا آسمان: یوپی میں بی جے پی کا نیا سیاسی توازن

امت شاہ کے لکھنؤ دورے اور ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد 2027 اور…

4 minutes ago

CM Yogi’s leadership in UP: کیا امت شاہ نے یوپی میں یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت پر مہر لگا دی؟ 2027 اور 2029 کے سیاسی فارمولے کا پورا حساب

لکھنؤ میں بی جے پی کی ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد قیاس آرائیاں…

30 minutes ago

Supreme Court on UP SIR: اتر پردیش ایس آئی آر معاملے میں سپریم کورٹ سخت، الیکشن کمیشن کو تحقیقات کی ہدایت

سپریم کورٹ نے اتر پردیش میں ووٹر لسٹ سے نام حذف کرانے کے لیے بڑی…

38 minutes ago