نئی دہلی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات کے 128ویں ایپی سوڈ میں بھارتی خاتون بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی بھرپور تعریف کی، جس نے حال ہی میں نیپال کو فائنل میں شکست دے کر بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کا خطاب جیتا ہے۔ وزیراعظم نے اس شاندار کامیابی کو بھارت کے کھیلوں کے روشن مستقبل کی علامت قرار دیا اور ٹیم کے حوصلے، لگن اور محنت کی کھل کر ستائش کی۔ پی ایم مودی نے کہا کہ یہ مہینہ بھارت کے کھیلوں کے لیے ایک “سپر ہٹ” مہینہ ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس ماہ کی شروعات آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کی جیت سے ہوئی، جس کے بعد کھیل کے میدان میں مزید تاریخی کامیابیاں دیکھنے کو ملیں۔ وزیراعظم کے مطابق ٹوکیو میں منعقدہ ڈیف اولمپکس میں بھارت نے اپنا بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے 20 میڈلز جیتے، جب کہ ویمنز کبڈی ورلڈ کپ میں بھی بھارتی خواتین نے ناقابل شکست رہتے ہوئے خطاب جیت کر تاریخ رقم کی۔ اسی دوران ورلڈ باکسنگ کپ فائنلز میں بھی بھارتی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 20 میڈل حاصل کیے، جو بھارت کے لیے ایک اور فخر کا لمحہ رہا۔
بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا:جس بات پر سب سے زیادہ فخر ہے، وہ یہ کہ ہماری خاتون بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ایک بھی میچ ہارے بغیر پورا ٹورنامنٹ جیتا ہے۔ یہ کامیابی نہ صرف کھیل کی دنیا میں بلکہ پورے ملک کے لیے ایک بڑی تحریک ہے۔ میری ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں اس ٹیم سے ہوئی اور ان کا حوصلہ اور ولولہ دیکھ کر مجھے بے حد فخر ہوا۔ یہ جیت ہماری کھیل کی تاریخ کی سب سے بڑی جیتوں میں سے ایک ہے۔
23 نومبر کو ہونے والے فائنل میں نیپال نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوور میں 5 وکٹ پر 114 رنز بنائے۔ جواب میں بھارتی ٹیم نے صرف 12.1 اوور میں ہدف حاصل کرتے ہوئے 7 وکٹ سے تاریخی جیت اپنے نام کی۔
بھارت کی جانب سے کرونا نے 42 جب کہ پھولا سرین نے ناقابلِ شکست 44 رنز کی اننگز کھیلی۔ بسنتا ہاسندا نے بھی 13 ناٹ آؤٹ رنز کے ساتھ ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔وزیراعظم نے اس جیت کو خواتین کی بااختیاری اور کھیلوں میں شمولیت کی بہترین مثال قرار دی
بھارت ایکسپریس اردو
نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، عرضیوں میں چیف الیکشن کمشنر کی…
راجدھانی دہلی میں مہاکوی گوپال داس نیرج کی یاد میں ’کارواں گیتوں کا… نیرج‘ پروگرام…
دہلی کے ماولنکر ہال میں منعقد پینٹنگ نمائش ’ڈسکور دی پاور آف ایکسپریشن‘ میں بھارت…
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک، مہاکوی گوپال داس نیرج فاؤنڈیشن ٹرسٹ اور سونوی ایونٹس ممبئی…
مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے 2029 کے آخر تک پورے بھارت کو…
اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…