قومی

BRICS Summit 2026: پی ایم مودی نے پوتن کے ساتھ تصویر کے ساتھ سانگ فار ڈینس کیا پوسٹ، لوگوں نے کہا- پرفیکٹ چوائس، برکس کے 20 سال مکمل

نئی دہلی: 18ویں برکس سربراہی اجلاس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی اور روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان دہلی میں دوطرفہ ملاقات ہوئی۔ صدر پوتن سے ملاقات کے بعد پی ایم مودی نے ان کے ساتھ اپنی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ ان تصاویر کے ساتھ انہوں نے ایک گانا بھی پوسٹ کیا، جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ لوگوں نے گانے کے انتخاب کو لے کر پی ایم مودی کی پوسٹ پر کئی دلچسپ تبصرے بھی کیے ہیں۔

یہ گانا کیا پوسٹ کیا؟

پی ایم مودی نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے ’سانگ فار ڈینس‘ پوسٹ کیا۔ یہ گانا ’پائینو فینٹاسٹک‘ نے پیش کیا ہے۔ اس گانے کی ایک خاص بات یہ ہے کہ یہ 1985 میں ریلیز ہونے والا اٹالو ڈسکو ٹریک ہے۔ بعد میں اسے ’وائیڈ پوتن واکنگ‘ جیسے وائرل میمز میں بھی بڑے پیمانے پر استعمال کیا گیا۔

لوگوں نے کیے دلچسپ تبصرے

پی ایم مودی کی پوسٹ پریوزرکی جانب سے بڑی تعداد میں تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا، ’’کیا گانے کا انتخاب ہے!‘‘ ایک اور یوزر نے کہا کہ وہاں موجود لوگوں کے حساب سے یہ گانے کا بالکل صحیح انتخاب ہے۔ ایک صارف نے اسے ’’پرفیکٹ سانگ‘‘ قرار دیا۔

صدر پوتن کو تحفے میں دی کتاب

وزیر اعظم نریندر مودی نے برکس سربراہی اجلاس سے قبل صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کے دوران مشہور شاعر اور فلسفی تروولّور کی تصنیف ’تِرکُّرَل‘ کا روسی زبان میں ترجمہ شدہ ایڈیشن بھی انہیں تحفے میں دیا۔اس موقع پر نائب صدر نے کہا کہ یہ تحفہ ہندوستان کی پائیدار تہذیبی وراثت کا خوبصورت جشن ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ تروولّور کی آفاقی دانش کی باتیں مسلسل زبانوں، ثقافتوں اور سرحدوں سے آگے بڑھ رہی ہیں اور ہندوستان کے ابدی پیغام کو دنیا تک پہنچا رہی ہیں۔

برکس کے 20 سال مکمل

پی ایم مودی نے کہا کہ اس سال برکس کے قیام کو 20 سال مکمل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2006 میں جب اس گروپ کی شروعات ہوئی تھی تو اس میں صرف 4 ممالک شامل تھے، لیکن آج برکس اور اس کے شراکت دار ممالک کو ملا کر 21 ممالک کا خاندان بن چکا ہے۔وزیر اعظم کے مطابق آج برکس ممالک دنیا کی تقریباً 50 فیصد آبادی، 40 فیصد جی ڈی پی اور 25 فیصد سے زیادہ عالمی تجارت کی نمائندگی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں جہاں عالمی جی ڈی پی تقریباً ڈھائی گنا بڑھی ہے، وہیں برکس ممالک کی مشترکہ جی ڈی پی تقریباً ساڑھے 4 گنا بڑھی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ برکس کے ممالک عالمی سطح پر اختراع اور مسائل کے حل کے لیے اہم مراکز کے طور پر بھی ابھر رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Washington DC Shooting: وائٹ ہاؤس کے قریب اندھا دھند فائرنگ، ایک شخص ہلاک، 4 زخمی، علاقے میں خوف و ہراس

وائٹ ہاؤس سے کچھ ہی فاصلے پر واقع لوگن سرکل میں ہونے والی فائرنگ میں…

11 minutes ago

Karnataka Government Directions: کرناٹک حکومت کی کے پی ایس سی کو انتخابات کی طرز پر امتحان کرانے کی ہدایت

319 گزٹیڈ پروبیشنر عہدوں کے لیے 15 نومبر کو ریاست بھر میں ہوگا ابتدائی امتحان،…

40 minutes ago

Youth Olympic: یوتھ اولمپکس، امبیڈکر میتئی کا ’گولڈن پنچ‘، باکسنگ میں ہندوستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیت کر رقم کی تاریخ

سمر یوتھ اولمپکس 2026 میں جمعرات کو ہندوستانی باکسر لیرینلاکپام امبیڈکر میتئی نے تاریخ رقم…

1 hour ago

Birsa Munda Anniversary: برسا منڈا کی 151ویں جینتی پر وزیر اعظم نریندر مودی کا خطاب ملک بھر کے 500 مقامات پر ہوگا براہِ راست نشر

قبائلی مجاہدِ آزادی بھگوان برسا منڈا کی 151ویں جینتی کے موقع پر احمد آباد میونسپل…

2 hours ago

India-South Africa Strategic Partnership: ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا جائزہ، خارجہ دفاتر کی 12ویں مشاورت منعقد

مشاورت کے دوران دونوں ممالک نے اپنی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا۔…

2 hours ago