قومی

Modi 3.0 Portfolio Allocation: وزارت داخلہ، خزانہ، دفاع اور خارجہ میں نہیں ہوگی تبدیلی! وزرا کو کب ملیں گے قلمدان؟، سامنے آیا بڑا اپڈیٹ

Modi 3.0 Portfolio Allocation: وزیراعظم نریندرمودی کی کابینہ کی حلف برداری تقریب کے بعد سے ہی وزارت کی تقسیم سے متعلق مسلسل بحث ہو رہی ہیں۔ اس درمیان ذرائع کے حوالے سے خبرسامنے آئی ہے کہ مودی 3.0 کابینہ کے وزرا کو قلمدان آج شام (10 جون) کو ہوسکتا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پیرکی دیررات تک قلمدان تقسیم کرنے کی فہرست جاری ہوسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق، رائے سینا ہلس کی وزارت میں تبدیلی کے آثارنظرآرہے ہیں۔ آسان الفاظ میں کہیں تو وزارت داخلہ، وزارت خزانہ اوروزارت خارجہ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ یہ سبھی وزارت بی جے پی اپنے پاس ہی رکھے گی۔ وہیں، دیگروزارتوں میں این ڈی اے کے اتحادیوں کو ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی کی کابینہ میں شامل کل کابینی وزرا میں 25 بی جے پی کے ہیں اور 5 وزارتی عہدے اتحادی پارٹیوں کو دیئے گئے ہیں۔ مودی 3.0 کابینہ میں 72 وزراء نے حلف لیا ہے۔ ان میں سے 30 وزراء کابینہ کا حصہ بنیں گے۔ وہیں، 5 وزرا کو آزادانہ چارج دیا گیا ہے اور 36 اراکین پارلیمنٹ کو وزیرمملکت کا عہدہ دیا گیا ہے۔

مودی حکومت 3.0 میں کئی چہرے پچھلی کابینہ میں شامل رہے ہیں۔ وہیں اس بارکئی نئے چہرے بھی اس بار مودی کابینہ 3.0 میں شامل ہوں گے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Supreme Court: کیا حکومت آپ کی نجی جائیداد عوامی فلاح کے لیے لے سکتی ہے؟ جانئے سپریم کورٹ نے کیا کہا؟

چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…

9 mins ago

Donald Trump vs Kamala Harris: ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس، کس کی جیت ہوگی بھارت کے لیے فائدے مند؟

ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…

2 hours ago

Delhi Road Accident: دہلی میں بے قابو ڈی ٹی سی بس نے پولیس کانسٹیبل اور ایک شخص کو کچلا، دونوں افراد جاں بحق

تیز رفتار بس مونسٹی کے قریب لوہے کے ایک بڑے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ کھمبے…

3 hours ago