پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے پیر کو انتخابی نتائج کے چھ دن بعد نریندر مودی کو مسلسل تیسری بار ہندوستان کا وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ نریندر مودی کو ہندوستان کے وزیر اعظم کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد۔ شہباز شریف ہفتے کو ہی دورہ چین سے پاکستان واپس آئے ہیں۔لوک سبھا انتخابات کے نتائج سے چند روز قبل پاکستان کے سابق وزیر فواد چودھری نے کہا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ نریندر مودی یہ الیکشن ہار جائیں۔ فواد نے کہا تھا کہ پاکستان میں ہر کوئی یہی چاہتا ہے۔
پاکستان کے سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں آر ایس ایس اور بھارتیہ جنتا پارٹی مسلسل لوگوں کے دلوں میں پاکستان کے لیے نفرت بھر رہی ہیں۔ نریندر مودی کی سوچ بنیاد پرست ہے۔ ان کو شکست دینا بہت ضروری ہے۔ وہیں دوسری طرف اپنی انتخابی مہم کے دوران، بی جے پی رہنماؤں نے پاکستان کے سابق وزیر فواد چودھری کے بیان پر اپوزیشن جماعتوں پر شدید حملہ کیا تھا۔ کیونکہ انہوں نے اروند کجریوال سمیت کئی لیڈروں کی تعریف کی تھی۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم مودی نے اڑی اور پلوامہ دہشت گردانہ حملوں کے بعد پاکستان کے خلاف ان کی حکومت کی طرف سے کی گئی سرجیکل اسٹرائیک کا بھی ذکر کیا۔
نریندر مودی نے بطور وزیر اعظم حلف لیا
وزیر اعظم مودی اور ان کے وزراء کی کونسل نے اتوار کو راشٹرپتی بھون میں حلف برداری کی تقریب میں اپنے عہدے کا حلف لیا۔ وزیر اعظم مودی کی حلف برداری کی تقریب میں بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ، نیپال کے وزیر اعظم پشپ کمار دہل پراچنڈا اور مالدیپ کے صدر محمد موئزو سمیت کئی پڑوسی ممالک کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ بعد میں پی ایم مودی نے بھی ان تمام لیڈروں سے بات کی۔حالانکہ پاکستان کو اس میں مدعو نہیں کیا گیا تھا اور ناہی پاکستان سے کوئی نمائندگی یہاں پر دکھائی دی۔
پاکستان اپنے ہمسایوں سے اچھے تعلقات چاہتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
پاکستان نےگزشتہ روز کہا تھا کہ وہ ہندوستان سمیت اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے۔ تاہم، جب پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان سے پوچھا گیا کہ ملک نے نریندر مودی کو ان کی انتخابی جیت پر مبارکباد کیوں نہیں دی، تو انہوں نے اس سوال کا جواب دینے سے انکار کردیا۔ وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ہندوستانی عوام کو اپنے لیڈر کے انتخاب کا فیصلہ کرنے کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ملک کو ہندوستان کے انتخابی عمل پر کسی قسم کا بیان نہیں دینا چاہئے۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…