قومی

India-Spain Friendship: وزیراعظم مودی اور صدر سانچیز کے درمیان ہوئی میٹنگ، دفاع سے لے کر اے آئی تک اہم بات چیت

نئی دہلی: نئی دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی اور اسپین کے صدر پیڈرو سانچیز کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات ہوئی، جس میں بھارت-اسپین تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر سال 2026 کو ثقافت، سیاحت اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ’ڈوئل ایئر‘ کے طور پر منانے کا اعلان کیا گیا اور دفاع، سیکیورٹی اور یورپی یونین کے ساتھ بھارت-ایف ٹی اے پر بھی بامعنی بات چیت ہوئی۔

دوستی، دفاع اور ڈیجیٹل تعاون
ملاقات کے بعد وزیراعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اسے ’بہت کامیاب‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور اسپین اب صرف تجارتی شراکت دار نہیں بلکہ اسٹریٹجک دوست بھی ہیں۔ ملاقات میں دفاع، سیکیورٹی، ٹیکنالوجی اور انوویشن کے شعبوں پر زور دیا گیا۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ دونوں ممالک سال 2026 کو ’انڈیا-اسپین ایئر آف کلچر، ٹورزم اور اے آئی‘ کے طور پر منائیں گے، جس سے تکنیکی اشتراک کے ساتھ ساتھ عوامی سطح پر ثقافتی میل جول اور سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔

اسپین کے یونیورسٹیوں کی بھارت سے محبت
وزیر اعظم نے خوشی کا اظہار کیا کہ اسپین کے متعدد یونیورسٹیوں کے نمائندے بھارت آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب طلبہ اور محققین ایک دوسرے کے ملک آتے ہیں تو دوستی کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں۔ ساتھ ہی، یورپی یونین کے ساتھ تاریخی فری ٹریڈ ایگریمنٹ (ایف ٹی اے) پر بھی بات ہوئی، جس سے بھارت اور سپین کے اقتصادی تعلقات میں نئی جان آئے گی اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔

اسپین میں سرمایہ کاری کے مواقع
صدر سانچیز نے ملاقات سے قبل ’اسپین-انڈیا سی ای او فورم‘ سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی صنعتکاروں کو اسپین میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا، “اسپین وہ ملک ہے جہاں آپ کو سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔ یہاں صرف ترقی نہیں بلکہ استحکام اور ٹیلنٹ بھی دستیاب ہے۔” ان کے بامعنی الفاظ سے ظاہر ہوا کہ اسپین یورپ میں بھارتی کمپنیوں کے لیے ایک بڑا دروازہ بننے کے لیے تیار ہے۔

تاریخی پس منظر
بھارت اور اسپین کے سفارتی تعلقات 1956 سے قائم ہیں۔ صدر سانچیز کا یہ دورہ اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ وہ 2024 میں بھی بھارت آئے تھے، جو 18 سال بعد کسی اسپینی صدر کا پہلا دورہ تھا۔ اب 2026 میں ان کی یہ واپسی واضح کرتی ہے کہ بھارت اب اسپین کے لیے عالمی نقشے پر ایک ’مسٹ وزٹ‘ اور ’مسٹ پارٹنر‘ ملک بن چکا ہے۔ اس ملاقات نے بھارت-اسپین تعلقات کو محض سفارتی سطح سے آگے بڑھا کر ایک عملی، اقتصادی اور تکنیکی شراکت داری میں بدل دیا ہے، جو دونوں ممالک کے لیے مستقبل میں نئے مواقع فراہم کرے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Sibghatullah

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

8 hours ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

9 hours ago

PMEGP Scheme: پی ایم ای جی پی اسکیم سے کامیاب کاروبار کھڑا کیا، شاکر خان بنے کئی لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے

مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…

10 hours ago