وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو گھانا کے دارالحکومت اکرا میں واقع ’’نکروما میموریل پارک‘‘ کا دورہ کیا اور گھانا کے بانی صدر اور افریقی آزادی تحریک کے ممتاز رہنما ڈاکٹر کوامی نکروما کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر گھانا کی نائب صدر پروفیسر نانا جین اوپوکو-ایجیمنگ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔
کون تھے ڈاکٹر کوامی نکروما؟
وزیر اعظم مودی نے کوامی نکروما کی یادگار پر پھول چڑھائے اور آزادی، اتحاد اور سماجی انصاف کے لیے ڈاکٹر کوامی نکروما کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ یہ خراج بھارت اور گھانا کے تاریخی تعلقات اور دوستی کی مضبوطی کی علامت تھا۔ واضح رہے کہ ’’کوامی نکروما میموریل پارک‘‘ گھا کے بانی صدر نکروما اور ان کی اہلیہ کے مقبرے پر مشتمل ہے، جسے ڈیزائنر ڈان آرتھر نے تیار کیا تھا۔ نکروما نے 1957 میں برطانوی نوآبادیاتی نظام سے آزادی حاصل کر کے گولڈ کوسٹ کو گھانا کا نام دیا، جو اس خطے میں پہلا آزاد افریقی ملک بنا۔
نکروما نہ صرف گھانا کی آزادی کے معمار تھے بلکہ براعظم افریقہ میں اتحاد اور نوآبادیاتی نظام کے خلاف تحریک کے سرکردہ علم بردار بھی تھے۔ وہ بانیانِ نان الائنڈ موومنٹ میں شامل تھے اور مارکسزم سے متاثر ہو کر نوآبادیات کے بعد کی بالادستی کے خلاف آواز اٹھاتے رہے۔ تاہم ان کی حکومت میں آمرانہ رویے اور اقتصادی پالیسیوں پر عوامی تنقید بھی سامنے آئی، جس کے نتیجے میں 1966 میں انہیں بغاوت کے ذریعے اقتدار سے ہٹا دیا گیا۔
وزیر اعظم مودی کو گھانا کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز سے نوازا گیا
اس سے قبل بدھ کے روز گھانا کے صدر جان مہاما نے وزیر اعظم مودی کو گھانا کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز ’’آفیسر آف دی آرڈر آف دی اسٹار آف گھانا‘‘ سے نوازا۔ وزیر اعظم نے اس اعزاز کو بھارت کے 1.4 ارب عوام اور دونوں ممالک کے نوجوانوں کے نام منسوب کیا۔ واضھ رہے کہ یہ گزشتہ 30 برسوں میں کسی بھارتی وزیر اعظم کا پہلا دورۂ گھانا ہے، جو بھارت-افریقہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا عندیہ دیتا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
چیف جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جوئے مالیہ باگچی کی بنچ نے سپریم کورٹ کے…
امریکہ کا روس سے تیل اور گیس خریدنے والے ممالک پر بھاری محصولات عائد کرنے…
جاپان کے آئچی ناگویا میں منعقدہ ایشین گیمز میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں اور معاون…
نئی دہلی: دہلی کے مغربی علاقے موہن گارڈن میں بدھ کی شام اسکول کے باہر…
چیمبر آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (سی ٹی آئی) نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو…
امت شاہ نے جمعرات کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نکسل تشدد سے متاثرہ افراد اور…