نئی دہلی :1857 کی پہلی جنگِ آزادی کے عظیم ہیرو اور ہندوستان میں آزادی کی جدوجہد کی پہلی مضبوط آواز بلند کرنے والے امر شہید ویر منگل پانڈے کی جینتی کے موقع پر آج پورا ملک انہیں خراجِ عقیدت پیش کر رہا ہے۔ اس تاریخی موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سمیت ملک کی کئی سرکردہ شخصیات نے عظیم انقلابی کو یاد کرتے ہوئے ان کی قربانیوں کو پرنام پیش کیا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ویر منگل پانڈے کی بہادرانہ زندگی اور مادرِ وطن کے لیے ان کی بے مثال قربانی آج بھی ہر ہندوستانی کے دل کو فخر، حب الوطنی اور قومی جذبے سے سرشار کر دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منگل پانڈے نے ملک کی عزت، وقار اور آزادی کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیا، جسے قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر اپنے پیغام میں لکھا کہ عظیم انقلابی ویر منگل پانڈے کو ان کی جینتی پر صد بار پرنام انہوں نے مادرِ وطن کے وقار اور خودداری کے تحفظ کے لیے اپنی جان تک قربان کر دی۔ ان کی شجاعت، بہادری اور حب الوطنی کی داستانیں آج بھی ہر ہندوستانی کو فخر کا احساس دلاتی ہیں اور آنے والی نسلوں کو ملک کے لیے ایثار و قربانی کا جذبہ عطا کرتی رہیں گی۔لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے بھی ویر منگل پانڈے کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ 29 مارچ 1857 کو بیرک پور چھاؤنی میں ان کی جانب سے اٹھایا گیا جرات مندانہ قدم ہندوستان کی آزادی کی تحریک کا فیصلہ کن موڑ ثابت ہوا۔ ان کے مطابق منگل پانڈے کی بہادری نے برطانوی سامراج کی بنیادیں ہلا دیں اور پورے ملک میں آزادی کی چنگاری کو شعلے میں تبدیل کر دیا۔
مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی ویر منگل پانڈے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے غیر ملکی اقتدار کے خلاف جس بے خوفی سے بغاوت کا آغاز کیا، اس نے پورے ملک میں حب الوطنی کے جذبے کو بیدار کیا۔ ان کی قربانی نے بے شمار ہندوستانیوں کو آزادی کی جدوجہد میں شامل ہونے کی تحریک دی اور وہ پہلی جنگِ آزادی کے حقیقی علمبردار بن کر ہمیشہ کے لیے تاریخ میں امر ہو گئے۔ویر منگل پانڈے کو ہندوستان کی پہلی جنگِ آزادی کا اولین مجاہد مانا جاتا ہے، جن کی قربانی اور جدوجہد آج بھی قوم کے لیے حوصلے، عزم اور حب الوطنی کی علامت سمجھی جاتی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر (IICC) میں منعقدہ ’ہندی میری جان‘ پروگرام میں بھارت ایکسپریس کے…
وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…
بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ٹیم کو مبارکباد دیتے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…
ایران کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ فوجی دباؤ کم کرنے اور ایرانی بندرگاہوں کی…