قومی

PM Modi pay tribute to Atal Bihari Vajpayee on his 101st birth anniversary: اٹل بہاری واجپائی کی 101ویں جینتی پر وزیر اعظم مودی کا خراج عقیدت، کہا-اٹل جی اچھے طرزحکمرانی اور قوم سازی کی روشن مثال

بھارت کے سابق وزیر اعظم اور بھارت رتن اٹل بہاری واجپائی کی 101ویں یوم پیدائش کے موقع پر پورے ملک میں انہیں عقیدت و احترام کے ساتھ یاد کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے جذباتی انداز میں اٹل جی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف ایک عظیم مدبر سیاست داں تھے بلکہ اچھے طرزحکمرانی اور مضبوط قوم کی تعمیر کی ایک لازوال مثال بھی ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ اٹل بہاری واجپائی بھارت کے عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی ملک کی خدمت، شفاف حکمرانی اور قومی مفاد کے لیے وقف کر دی۔ مودی نے کہا کہ اٹل جی ایک زبردست مقرر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک حساس اور باکمال شاعر بھی تھے، جن کی شخصیت اور خیالات آنے والی نسلوں کو مسلسل رہنمائی فراہم کرتے رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اٹل بہاری واجپائی کی قیادت، ان کا طرزعمل اور ان کی سوچ بھارت کے ہمہ جہتی ترقی کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ وزیر اعظم نے اٹل جی کی یادوں پر مبنی ایک ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں ان کے سیاسی سفر اور قومی خدمات کوواضح کیا گیا ہے۔

ایک اور پیغام میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اٹل جی کی جینتی ہم سب کے لیے ان کی زندگی سے سبق سیکھنے کا خاص موقع ہے۔ ان کی شائستگی، اخلاقی مضبوطی، نظریاتی استقامت اور قوم کو سب سے اوپر رکھنے کا عزم بھارتی سیاست کے لیے ایک اعلیٰ معیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اٹل جی نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ عظمت عہدے سے نہیں بلکہ کردار سے قائم ہوتی ہے، اور یہی کردار معاشرے کو صحیح سمت دیتا ہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے سنسکرت کا ایک شلوک بھی شیئر کیا، جس کے ذریعے انہوں نے اٹل بہاری واجپائی کی زندگی کے فلسفے کو بیان کیا۔ ملک بھر میں سیاسی رہنماؤں، سماجی تنظیموں اور عام شہریوں نے بھی اٹل جی کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کی خدمات کو قوم کے لیے ناقابلِ فراموش قرار دیا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Govt Decision On Flex Fuel Vehicles: فلیکس فیول گاڑیوں کو بڑی راحت، E85 کے ساتھ اب E100 ایتھنول پر چلنے والی گاڑیوں کو بھی منظوری

حکومت کے نئے قواعد کے مطابق، فلیکس فیول کے لیے تیار کی گئی گاڑیوں کو…

10 minutes ago

Election Commission: ایس آئی آر تنازع کے درمیان سرگرم ہوا الیکشن کمیشن، سوشل میڈیا پر وضاحت اور قواعد میں رعایت دے کر اعتماد جیتنے کی کوشش

ایس آئی آر تنازع کے درمیان الیکشن کمیشن سوشل میڈیا پر سرگرم ہوکر وائرل دعوؤں…

52 minutes ago