قومی

PM Modi Paid homage to Dr. Ambedkar: پی ایم مودی نے آئین کے معمار ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کی جینتی پر خراج عقیدت کیا پیش

آج سماجی مصلح، دلت تحریک کے علمبردار اور آئین کے معمار بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کا یوم پیدائش ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں بابا صاحب کو یاد کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بابا صاحب کو ان کے یوم پیدائش پر دلی خراج عقیدت پیش کیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کیپشن میں لکھا، “تمام ہم وطنوں کی طرف سے، میں بھارت رتن بابا صاحب (بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر) کو ان کے یوم پیدائش پر خراج پیش  کرتا ہوں۔ یہ ان کی تحریک ہے کہ ملک آج پوری جانفشانی کے ساتھ مصروف بہ عمل ہے اور ان کے انصاف کے خواب کو عملی شکل دینے کے لیے سماجی تصور کو طاقت بخش رہا ہے۔ ایک آتم نربھر اور ترقی یافتہ ہندوستان۔

یوم پیدائش ہر سال 14 اپریل کو منایا جاتا ہے

واضح رہے کہ امبیڈکر جینتی ہر سال 14 اپریل کو منائی جاتی ہے۔ یہ دن ہندوستانی آئین کے معمار، سماجی مصلح اور دلت تحریک کے علمبردار ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کا یوم پیدائش ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی مساوات، تعلیم اور سماجی انصاف کے لیے دیے گئے تعاون کو یاد کرنے کے لیے ملک بھر میں مختلف پروگرام، ریلیاں اور ثقافتی پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Union Home Minister Amit Shah: امت شاہ، راجناتھ سنگھ سمیت کئی مرکزی وزراء نے لال کرشن اڈوانی کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی

مرکزی وزیر داخلہ اور امدادِ باہمی کے وزیر امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم…

1 hour ago

You lost the war and the election too: آپ جنگ بھی ہار گئے اور انتخابات بھی، ایران کے سکیورٹی چیف نے ٹرمپ کا اڑایا مذاق

محسن رضائی نے اپنی پوسٹ کے آخر میں امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا، ’’اگر…

2 hours ago