قومی

PM Modi on Space Tech Shaping India’s Future: نیشنل اسپیس ڈے پر پی ایم مودی نے ملک میں حکمرانی اور روزمرہ کی زندگی میں خلائی ٹیکنالوجی کے کردار کو اجاگر کیا

نئی دہلی میں نیشنل اسپیس ڈے 2025 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا کہ آج اسپیس ٹیکنالوجی صرف سائنس کا شعبہ نہیں بلکہ بھارت کی حکمرانی اور روزمرہ زندگی کا حصہ بن چکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ فصل بیمہ، آفاتِ سماوی سے بچاؤ، ماہی گیری اور انفراسٹرکچر منصوبہ بندی جیسے کئی شعبے اب سیٹلائٹ پر مبنی ڈیٹا سے مستفید ہو رہے ہیں۔ وزیرِ اعظم مودی نے کہا کہ ’’آج اسپیس ٹیک گورننس کا حصہ بن چکی ہے۔ فصل بیمہ اسکیم میں سیٹلائٹ سے تشخیص ہو یا ماہی گیروں کو حفاظتی اطلاعات، یا PM گتی شکتی ماسٹر پلان میں جیو اسپیشل ڈیٹا کا استعمال—سب عام شہری کی زندگی آسان بنا رہے ہیں۔‘‘

پی ایم مودی نے بھارتی اسپیس اسٹارٹ اپس سے مطالبہ کیا کہ کیا اگلے پانچ برسوں میں بھارت خلا کے شعبے میں پانچ یونیکورن کمپنیاں پیدا کر سکتا ہے؟ مودی نے نجی شعبے سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور بھارت کو سالانہ 50 راکٹس لانچ کرنے کی صلاحیت تک لے جائیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’فی الحال ہم ہر سال پانچ بڑے لانچ کرتے ہیں، لیکن میرا خواب ہے کہ ہر ہفتے ایک راکٹ لانچ ہو۔‘‘

اس موقع پر ISRO کے سربراہ وی نارائنن نے بھی خطاب کیا اور چندریان-3 کی کامیابی کا سہرا وزیرِ اعظم مودی کے وژن اور قیادت کو دیا۔ انھوں نے بتایا کہ لینڈنگ سائٹ کو ’’شِو شکتی پوائنٹ‘‘ کا نام بھی وزیرِ اعظم نے دیا اور 23 اگست کو نیشنل اسپیس ڈے قرار دیا۔ وی نارائنن نے اعلان کیا کہ بھارت چندریان-4 اور وینس آربیٹر مشن بھی لانچ کرے گا اور 2035 تک ’’بھارتیہ اسپیس اسٹیشن‘‘ کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا، جس کا پہلا ماڈیول 2028 میں لانچ ہوگا۔ انھوں نے مزید کہا کہ بھارت 2040 تک چاند پر اترے گا اور کامیابی سے واپس آئے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Bihar MLC Election: پی کے کی انٹری اور اننت سنگھ کی بغاوت، بہار قانون ساز کونسل کی 8 نشستوں پر انتخابات سے پہلے سیاسی ہلچل تیز

پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی نے تمام 8 نشستوں پر امیدوار اتارے ہیں، پٹنہ…

5 minutes ago

Congress’s Counterattack on Regime Change: ’رجیم چینج‘ پر کانگریس کا جوابی حملہ، کہا- ہم فخر سے کہتے ہیں، حکومت بدل کر رہیں گے

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پون کھیڑا نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ’رجیم چینج‘…

55 minutes ago

Analysts Optimistic About Jio Platforms: جیو پلیٹ فارمز کے آئی پی او پر تجزیہ کار خوش، لسٹنگ پر 15-20فیصد اضافے کی توقع

ایمکے ریسرچ نے شرح نمو کے مقابلے میں مناسب قیمت کو دیکھتے ہوئے ’ سبسکرائب…

1 hour ago

Abhijit Dipke in Custody: ’لہرا دو ترنگا‘ مارچ سے پہلے ابھیجیت دیپکے حراست میں، کناٹ پلیس جانے کی کر رہے تھے کوشش

ترنگا مارچ سے پہلے پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو دہلی پولیس نے حراست میں…

2 hours ago