قومی

Prime Minister Narendra Modi: یگوں یگوں تک رہنمائی کرتی رہیں گی ان کی تخلیقات…، رام دھاری سنگھ دنکر کی جینتی پر وزیراعظم مودی نے کیا یاد

نئی دہلی : قومی شاعر رام دھاری سنگھ ’دنکر‘ کی جینتی کے پُرمسرت موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں صدقِ دل سے خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ عوامی بیداری اورقومی خودداری سے سرشاردنکر جی کی پُرجوش شاعری آج بھی ہر ہندوستانی کے دل میں شجاعت، جوش اور خود اعتمادی کا جذبہ پیدا کرتی ہے۔

دنکر جی کا ادب حوصلے کی ترغیب دیتا ہے

وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے پیغام میں قومی شاعر کی عظیم شخصیت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تخلیقات نے ادب کو مالا مال کرنے کے ساتھ ساتھ مادرِ وطن کے تئیں لگن اور قربانی کے جذبے کو بھی تقویت دی۔ وزیراعظم مودی  نے کہا کہ رام دھاری سنگھ دنکر کی عظیم شخصیت اور ان کا لازوال ادبی کارنامہ یگوں یگوں تک ہندوستانیوں کی رہنمائی کرتا رہے گا۔ ان کی پُرجوش آواز نے ملک کو خودداری کے ساتھ زندگی گزارنے کی نئی راہ دکھائی۔

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے بھی کیا یاد

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے بھی قومی شاعر کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنکر جی کی قلم نے قومی شعور، عوامی جذبات اور سماجی مسائل کو ایک نئی آواز عطا کی۔ انہوں نے کہا کہ ’رشمی رتھی‘، ’کروکشیتر‘، ’اُروشی‘، ’رینوکا‘ اور ’سنسکرتی کے چار ادھیائے‘ جیسی لازوال تخلیقات آج بھی ہندوستانی معاشرے کو حوصلے، خود اعتمادی اور فرض شناسی کا پیغام دیتی ہیں۔

پارلیمنٹ میں بھی دنکر جی نے ادا کیا تھا تاریخی کردار

اوم برلا نے قومی شاعر کی عوامی زندگی کا ذکر کرتے ہوئے یاد دلایا کہ دنکر جی صرف ایک عظیم شاعر ہی نہیں تھے بلکہ انہوں نے تین مرتبہ راجیہ سبھا کے رکن کی حیثیت سے بھی ملک کی خدمت میں اہم کردار ادا کیا۔ پارلیمنٹ کے ذریعے انہوں نے ملک کے ثقافتی اور سماجی افکار کو نئی سمت دینے میں اہم کردار ادا کیا۔دنکر جی کی لازوال ادبی میراث ہندوستانی ادب اور قومی فکر کو ہمیشہ تحریک اور رہنمائی فراہم کرتی رہے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Rahul Gandhi Statement: ’آج نہیں تو کل، جیت ہماری ہی ہوگی‘، اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی کا بیان

دہلی میں اپوزیشن لیڈروں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ جمہوریت اور…

31 minutes ago

Adani Group: اے آئی کی سونامی کے لیے بھارت تیار! اڈانی گروپ اور امریکی کمپنی Jabil مل کر ملک میں بنائیں گے سرور اور کولنگ سسٹم

اڈانی گروپ اور امریکی کمپنی Jabil بھارت میں اے آئی اور ڈیٹا سینٹر سے متعلق…

55 minutes ago

HM Amit Shah’s reply to Rahul Gandhi: امت شاہ کا راہل گاندھی کو دوٹوک جواب، کہا- 2029 میں چوتھی شکست کے لیے تیار رہیں

وزیر داخلہ امت شاہ نے ایس آئی آر کے عمل اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: ڈیجیٹل سہولتوں سے گرین انرجی تک، وزیر اعظم نریندر مودی نے دنیا کے سامنے گنوائیں بھارت کی کامیابیاں

وزیر اعظم نے ڈیجیٹل سسٹم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ٹیکنالوجی کی…

2 hours ago